اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گجرات : وزیر اعظم مودی نے کہا: عوام نے میری ذات دیکھے بغیر مجھے الیکشن میں کامیاب کیا

    گجرات : وزیر اعظم مودی نے کہا: عوام نے میری ذات دیکھے بغیر مجھے الیکشن میں کامیاب کیا ۔ تصویر : Twitter/BJP

    گجرات : وزیر اعظم مودی نے کہا: عوام نے میری ذات دیکھے بغیر مجھے الیکشن میں کامیاب کیا ۔ تصویر : Twitter/BJP

    وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ گجرات کے عوام انہیں پچھلی دو دہائیوں سے آشیرواد دیتے رہے ہیں اور ان کی ذات کو دیکھے بغیر انہیں ووٹ دیتے آئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Ahmadabad | Surat
    • Share this:
      موڈھیرا ( گجرات) : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ گجرات کے عوام انہیں پچھلی دو دہائیوں سے آشیرواد دیتے رہے ہیں اور ان کی ذات کو دیکھے بغیر انہیں ووٹ دیتے آئے ہیں ۔ اتوار کو تین روزہ گجرات دورے پر پہنچے وزیر اعظم مودی نے مہسانا ضلع میں واقع موڈھیرا کو ساتوں دن 24 گھنٹے شمسی توانائی کی فراہمی والا گاوں اعلان کیا ۔

      وزیر اعظم مودی نے یہاں منعقدہ ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے عوام میری ذات اور میرے سیاسی پس منظر کو دیکھے بغیر پچھلی دو دہائیوں سے مجھے اپنا آشیرواد دیتے آئے ہیں۔ وزیر اعظم بننے سے پہلے مودی 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیر اعلی رہے تھے ۔

      وزیر اعظم مودی نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوریہ گرام کو لے کر کے ، موڈھیرا کو لے کر کے پورے ملک میں بحث چل رہی ہے ۔ کوئی کہتا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ خواب ہماری آنکھوں کے سامنے شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ۔ آج خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔ آج موڈھیرا کیلئے ، مہسانا کیلئے اور پورے نارتھ گجرات کیلئے ترقی کی نئی توانائی پیدا ہوئی ہے ۔ بجلی، پانی سے لے کر روڈ ، ریل تک ، ڈیری سے لے کر اسکل ڈیولپمنٹ اور ہیلتھ سے وابستہ کئی پروجیکٹس کا آج افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دہلی ۔ این سی آر میں آخر کب رکے گی بارش؟ IMD نے دی جانکاری، 15 سال بعد ہوئی اتنی بارش


       

      یہ بھی پڑھئے: یوپی کانگریس کے صدر برج لال کھابری نے کہا: 'راہل کا مطلب بھارت، بھارت کا مطلب راہل'


      وزیرا عظم مودی نے کہا کہ اب ہم بجلی کیلئے ادائیگی نہیں کریں گے، لیکن اس کو بیچنا شروع کردیں گے اور اس سے کمائیں گے ۔ کچھ وقت پہلے سرکار شہریوں کو بجلی کی سپلائی کرتی تھی، لیکن اب سولر پینلز کی تنصیب سے شہری اپنی بجلی خود پیدا کریں گے ۔

      غور طلب ہے کہ بی جے پی کی حکمرانی والے گجرات میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ یہ انتخابات کافی اہم ہیں، کیونکہ بی جے پی وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست میں اقتدار برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ کانگریس ریاست میں پچھلے 27 سال سے اقتدار سے باہر رہنے کی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے کی امید لگائے ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: