اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سیاست کےنام پرہندو۔مسلم اتحادکی ضرورت نہیں،ملک کےتمام شہریوں کاڈی این اے ایک ہے:موہن بھاگوت

    Youtube Video

    اترپردیش کے غازی آباد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا ، 'یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہم پچھلے 40 ہزار سالوں سے ایک ہی آباو اجداد کی اولاد ہیں۔ ہندوستانی عوام کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ ہندو اور مسلمان دو گروہ نہیں ہیں ، سیاست کے نام پر اتحاد کرنے کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ پہلے ہی ساتھ ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (Rashtriya Swayamsevak Sangh) کے سربراہ موہن بھاگوت(Mohan Bhagwat) نے اتوار کے روز کہا کہ تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہے۔ اترپردیش کے غازی آباد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا ، 'یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہم پچھلے 40 ہزار سالوں سے ایک ہی آباو اجداد کی اولاد ہیں۔ ہندوستانی عوام کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ ہندو اور مسلمان دو گروہ نہیں ہیں ، سیاست کے نام پر اتحاد کرنے کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ پہلے ہی ساتھ ہیں۔


      در اصل ، آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد کی لکھی گئی کتاب کا 'The Meeting Of Minds - A Bridging Initiative'رسم اجراء انجام دیا۔ انہوں نے کہا ، "سنگھ سیاست سے دور رہتا ہے۔ موہن بھاگوت نے ہجومی تشدد کرنے والے ہندوتوا کے خلاف ہیں۔ انہوں نے جہا میں نے دہلی تقریر میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی ہندو یہ کہتا ہے کہ یہاں ایک بھی مسلمان نہیں رہنا چاہئے ، تو یہ کہ ہندو ،ہندو نہیں رہے گا اور یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میں نے یہ کہا ہے۔


      ہم ووٹ کی سیاست میں نہیں پڑتے: موہن بھاگوت

      موہن بھاگوت نے کہا ، 'ہم ووٹوں کی سیاست میں شامل نہیں ہوتے ہیں۔ قوم میں کیا ہونا چاہئے اس کے بارے میں ہمارے کچھ خیالات ہیں۔ اب اگر کوئی طاقت پیدا ہوچکی ہے تو اسے ٹھیک کرنا چاہئے ، ہم انتخابات میں بھی اتنی طاقت استعمال کرتے ہیں۔ ہم قومی مفاد کے حامی ہیں۔ ہم جمہوریت میں ہیں۔ یہاں ہندوؤں یا مسلمانوں کا تسلط نہیں ہوسکتا۔ صرف ہندوستانی ہی غلبہ حاصل کرسکتے ہیں۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: