سرینگر:ماہ رمضان میں فرزندان توحید خصوصی عبادتوں میں مصروف : دیکھیں ویڈیو
وادی کشمیر میں بھی مساجدوں میں مصلیوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پانچوں وقت نمازوں کی ادائیگی اوررات میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہاہے
وادی کشمیر میں بھی مساجدوں میں مصلیوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پانچوں وقت نمازوں کی ادائیگی اوررات میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہاہے
مقدس ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی فرزندان توحید خصوصی عبادتوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ بازاروں میں بھی رمضان کی رونقیں دیکھتے ہی بنتی ہیں۔ نیکیوں کے موسم بہار رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فرزندان توحید، اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے اور اس بابرکت مہینے سے فیض یاب ہونے کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں۔ وادی کشمیر میں بھی مساجدوں میں مصلیوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پانچوں وقت نمازوں کی ادائیگی اوررات میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہاہے۔ اس مہینے میں قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت اور ذکر واذکار کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی غرباء اور مساکین کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے اور بڑھ چڑھ کر صدقہوخیرات کیا جاتا ہے۔علما کرام ، رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے سے بھر پور استفادہ کرنے کی تلقین کررہے ہیں۔
وہیں بازاروں میں بھی رمضان کی رونقیں قابل دید ہے۔ سرینگر کے بازاروں چہل پہل بڑھ گئی ہے اورلوگ سحری و افطار کے لئے کھجوریں، پھل اور دیگر ضروری اشیاء خریدتے نظر آئے۔روزہ داروں کے لئے دعوت افطار کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ وادی کشمیر میں لوگ امید اوردعا کررہے ہیں کہ ماہ رمضان امن اورخوشیوں کا پیغام لیکرآئے اور ریاست ، خوشحالی اورترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے۔ آپ بھی دیکھئے نیوز18 اردو کے لئے سرینگر سے صنم تصدق کی یہ رپورٹ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔