قتل معاملہ میں گرفتار اندرانی کا انکشاف، شینا میری بہن نہیں، بیٹی

ممبئی۔ اسٹار انڈیا کے سابق سی ای او پیٹر مکھرجی کی گرفتار بیوی اندرانی مکھرجی نے پولیس کی پوچھ گچھ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شینا ان کی بیٹی ہے نہ کہ بہن۔

Aug 26, 2015 01:24 PM IST | Updated on: Aug 26, 2015 01:27 PM IST
قتل معاملہ میں گرفتار اندرانی کا انکشاف، شینا میری بہن نہیں، بیٹی

ممبئی۔ اسٹار انڈیا کے سابق سی ای او پیٹر مکھرجی کی گرفتار بیوی اندرانی مکھرجی نے پولیس کی پوچھ گچھ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شینا ان کی بیٹی ہے نہ کہ بہن۔ تاہم پولیس اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ رہی ہے۔ پولیس اب آگے کی تحقیقات کے لئے اندرانی مکھرجی کو گوہاٹی واقع ان کے آبائی شہر لے کر بھی جائے گی۔

اس سے پہلے اندرانی سے پوچھ گچھ کرنے والی ٹیم میں خود ممبئی کے پولیس کمشنر راکیش ماریا شامل تھے۔ پولیس کو ذرائع سے شینا کے قتل کی اہم جانکاری ملی تھی۔ کھار پولیس نے کچھ دن پہلے ہی معلومات کی بنیاد پر اندرانی کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا، جس نے مانا تھا کہ اس نے اندرانی کے کہنے پر شینا کا قتل کر لاش رائے گڑھ کے جنگل میں پھینک دی تھی۔

Loading...

اس کے بعد پولیس نے منگل کو اندرانی کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا اور کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد اندرانی کو گرفتار کر لیا۔ اندرانی اور ان کے ڈرائیور کو 31 اگست تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اندرانی نے پولیس کی پوچھ گچھ میں دعوی کیا ہے کہ شینا اس کی بیٹی ہے نہ کہ بہن۔

Loading...