ہوم » نیوز » وطن نامہ

دیشا کیس میں انکاؤنٹرکا معاملہ: سپریم کورٹ میں دو عرضیاں دائر

حیدرآباد کے دیشا عصمت دری و قتل معاملے کے ملزمین کے پولیس تصادم میں مارے جانے کا معاملہ سنیچر کے روز سپریم کورٹ پہنچ گیا

  • Share this:
دیشا کیس میں انکاؤنٹرکا معاملہ: سپریم کورٹ میں دو عرضیاں دائر
انکاونٹر کی جگہ پر موجود پولیس اہلکار ۔ تصویر : پی ٹی آئی / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

حیدرآباد کے دیشا عصمت دری و قتل معاملے کے ملزمین کے پولیس تصادم میں مارے جانے کا معاملہ سنیچر کے روز سپریم کورٹ پہنچ گیا اور اس کی آزادانہ جانچ سے متعلق دو عرضیاں دائر کی گئیں۔ایک عرضی دو وکیلوں جے ایس منی اور پردیپ کمار یادو نے اور دوسری عرضی وکیل منوہر لال شرما نے دائر کی ہے۔ پہلی عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس ٹیم کے سربراہ سمیت تصادم میں شامل سبھی پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جانچ کرائی جانی چاہیے۔


 


اس پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ جانچ سی بی آئی، ایس آئی ٹی، سی آئی ڈی یا کسی دیگرغیر جانب دار ایجنسی سے کرائی جائے، جو تلنگانہ حکومت کے تحت نہ ہو۔عرضی گزاروں نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ کیا تصادم کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ کی سال 2014 کی رہنما ہدایات پر عمل کیا گیا ہے یا نہیں؟  





وکیل منوہر لال شرما نے عدالت کی نگرانی میں خصوصی جانچ ٹیم سے جانچ کے ساتھ ساتھ ملزمین کے خلاف تبصرہ کرنے پر راجیہ سبھا کی رکن جیہ بچن اور دلی خاتون کمیشن کی صدر سواتی مالیوان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ ایسے معاملوں میں شامل ملزمین کو عدالت سے قصوروار قرار دیئے جانے تک میڈیا میں بحث پر روک لگانے کے احکامات دینے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔
First published: Dec 07, 2019 05:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading