ہوم » نیوز » معیشت

پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول - ڈیزل میں محض ایک روپئےکا فرق

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپئے فی لیٹر ہوگئی، جو یکم نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

  • Share this:
پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں اضافہ جاری،  پٹرول - ڈیزل میں محض ایک روپئےکا فرق
پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول - ڈیزل میں محض ایک روپئےکا فرق

نئی دہلی: پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار 15 ویں روز بھی جاری رہا اور ڈیژل کی قیمت میں تیز اضافے کی وجہ سے ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں فرق ایک روپئے سے بھی کم رہ گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہوگئی، جو یکم نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیژل کی قیمت میں 60 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ایندھن ریکارڈ فی لیٹر 78.27 روپئے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 7 جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں دہلی میں پٹرول 7.97 روپے یعنی 11.18 فیصد اور ڈیزل میں 8.88 روپے یعنی 12.80 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافہ کے ساتھ 80.95 روپے ، ممبئی میں 34 پیسے اضافہ کے ساتھ 86.04 روپے اور چنئی میں 31 پیسے اضافے کے ساتھ 82.58 روپے فی لیٹر ہوگئی۔


ملک میں 7 جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں 7 جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


ڈیزل 54 پیسے اضافہ سے کولکاتہ میں 73.61 روپے ، ممبئی میں 58 پیسے ، 76.69 روپے اور چنئی میں 51 پیسے اضافے سے 75.80 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:

شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 79.23 (+0.35) ------- 78.27 (+0.60)
کولکاتا --------- 80.95 (+0.33) ------- 73.61 (+0.54)
ممبئی ------------- 86.04 (+0.34) ------- 76.69 (+0.58)
چنئی ------------ 82.58 (+0.31) ------- 75.80 (+0.51)
First published: Jun 21, 2020 04:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading