ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عوام پر مہنگائی کی مار، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن کے بعد ہفتے کے روز ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 10, 2021 08:34 AM IST
  • Share this:
عوام پر مہنگائی کی مار، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
عوام پر مہنگائی کی مار، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دن کے بعد ہفتے کے روز ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے اضافے کے ساتھ 89،88 روپے فی لیٹر ریکارڈ بلند ہوگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں ، پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 106.59 روپے اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 97.46 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں، پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 101.67 روپے اور ڈیزل 94.39 روپے میں مل رہا ہے۔

کولکاتہ میں پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوکر 101.01 روپے اور ڈیزل 32 پیسے اضافے سے 92.97 روپے فی لیٹر پر مہنگا ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ آج ملک کے چار میٹرو شہر وں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔


شہر کا نام —— پٹرول روپئے / لیٹر —— ڈیزل روپئے / لیٹر

دہلی ————— 100.91 —————— 89.88

ممبئی ————— 106.93 —————— 97.46

چنئی —————- 101.37 -—————-- 94.39

کولکاتا ———— 101.01 —————— 92.97
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 10, 2021 08:27 AM IST