ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی قیمت

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2021 09:22 AM IST
  • Share this:
پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی قیمت
پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ کیا گیاP۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج دہلی میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد، یہاں پٹرول 98.46 روپے اور ڈیزل 88.90 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔


دہلی میں جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 4.23 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.75 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے کے اضافے سے 104.56 روپئے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہوکر یہ ریکارڈ 96.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔


چنئی میں، پٹرول 30 پیسے مہنگا ہوکر 99.49 روپے اور ڈیزل 23 پیسے اضافے سے 93.46 روپئے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ کولکاتہ میں پٹرول 33 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 98.30 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 91.75 روپئے ہوگیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں۔


شہر کا نام —— پٹرول روپئے/ لیٹر —— ڈیزل روپئے/ لیٹر

دہلی ————— 98.46 —————— 88.90

ممبئی ————— 104.56 —————— 96.42

چنئی —————- 99.49 -—————- 93.46

کولکاتا ———— 98.33 —————— 91.75
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 27, 2021 08:40 AM IST