ایک جانب ملک کرونا وائرس کے خطرے سے لڑ رہا ہے اور جنتا کرفیو کے ذریعے ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے، تو وہی شرپسند عناصر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں شاہین باغ میں پٹرول پمپ پھینکا گیا اور کیمیکل ڈالاگیا۔ موقع سے کیمیکل کی بوتلیں بھی سیز کی گئی ہیں تو وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر 7 پر بھی صبح تقریبا ساڑھے نو بجے کے قریب فائرنگ ہوئی اور پیٹرول بم پھینکا گیا۔ موقع سے لائٹر بھی ملا ہے جبکہ گولی بھی ملی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر 7 پر بھی صبح تقریبا ساڑھے نو بجے کے قریب فائرنگ ہوئی اور پٹرول بم پھیکا گیا۔
جامعہ کے پروکٹر وسیم احمد خان نے پوری واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور تمام چیزیں ہنڈاور کردی گئی ہے۔ اب دہلی پولیس کو اس معاملے کی جانچ کرنی ہے۔ وسیم احمد خان نے کہا طلبہ نے کل ہی شہریت قانون کے خلاف اپنے احتجاج کو کرونا وائرس کے خطرے اور حالات کے مدنظر ملتوی کردیا تھا اور پولیس سے کہا تھا کہ وہ موقع سے اپنے تمام بیری کیٹ اور تمام چیزوں کو ہٹا دے۔
With a heavy heart but great hope in our hearts, we temporarily suspend the ongoing 24 hrs sit-in protest at Gate no. 7, JMI and appeal to all protestors to kindly take the situation with utmost seriousness and save themselves and others from this fatal illness: @Jamia_JCCpic.twitter.com/bLdsBVbP2B
— Jamia Coordination Committee (@Jamia_JCC) March 21, 2020
دہلی پولیس نے ابھی تک بیریکٹس کو ہٹایا نہیں ہے۔ صبح کے وقت جب یہ حملہ ہوا اس وقت احتجاج کے مقام پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کوئی موٹرسائیکل سوار تھا جس نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔وہیں دوسری جانب دہلی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے شاہین باغ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ آج صبح سے پٹرول بم پھینکنے کے دوواقعات کے بعد لوگوں کو میں خوف دیکھاجارہاہے۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ شمالی مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد سے پہلے بھی شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی اور یہ واقعات ماضی کا اعادہ کررہے ہیں تاہم پولیس خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔