உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری: مسلسل چوتھے دن پٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں کمی، آج کی قیمت جانیں یہاں

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر بھی پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں

    • Share this:
      پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن بھی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ جمعہ کو ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 20 سے23 پیسے کم ہوئی ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.63 روپئے ہے۔ وہیں، ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 78.23 روپئے پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح چنئی میں 75.40 روپئے اور کولکتہ میں 74.69 روپئے میں ایک لیٹرپٹرول فروخت ہورہاہے۔
      آپ کوبتا دیں کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر بھی پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، دنیا بھر کی ریسرچ ایجنسیاں بھی خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا اندازہ لگا رہی ہیں۔
      اگرڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں بات کریں تو جمعہ کو ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت9 سے 10 پیسے کم ہوگئی ہے۔ اب دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 66.56 فی لیٹر سے گر کر 66.47 روپئے فی لیٹر پرآ گئی ہے۔ وہیں، ممبئی میں69.65 روپئے فی لیٹر کے نیچے قیمت آ گئی ہے۔
      First published: