உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مخلتف ریاستوں کے درمیان دوڑ برقرار، ہریانہ اور اوڈیشہ میں بھی VAT کی کمی کا اعلان

    اوڈیشہ ریاستی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ نئی شرح ریاست میں 5 نومبر 2021 کی آدھی رات سے لاگو ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد عام لوگوں کو راحت فراہم کرنا ہے، جو ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پریشان ہیں۔

    • Share this:
      دیوالی Diwali کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں کمی کے مرکز کے فیصلے کے بعد کئی ریاستوں نے صارفین کو مزید راحت فراہم کرنے کے لیے ایندھن پر ویلیو آڈیٹ ٹیکس VAT کم کرنے کا اعلان کیا۔ اوڈیشہ حکومت نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل دونوں پر 3 روپے فی لیٹر ویٹ کی کمی کا اعلان کیا۔ اوڈیشہ ریاستی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ نئی شرح ریاست میں 5 نومبر 2021 کی آدھی رات سے لاگو ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد عام لوگوں کو راحت فراہم کرنا ہے، جو ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پریشان ہیں۔

      وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے 4 نومبر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’ہریانہ حکومت بھی ان ریاستوں کی فہرست میں شامل ہوگئی جنہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر VAT میں کمی کی ہے۔ دیوالی کے موقع پر مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اسے آگے بڑھاتے ہوئے ہریانہ حکومت نے ریاست میں پٹرول اور ڈیزل پر VAT کی شرح میں بھی کمی کر دی ہے۔ اب پورے ہریانہ میں پٹرول اور ڈیزل دونوں 12 فی لیٹر سستا ہو جائیں گے‘‘۔

      مرکزی حکومت کا بڑا تحفہ،دیوالی سے کم ہوں گے پٹرول اور ڈیزل کے دام، ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف
      مرکزی حکومت کا بڑا تحفہ،دیوالی سے کم ہوں گے پٹرول اور ڈیزل کے دام، ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف

      مرکز نے بدھ کے روز دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کم کرنے کا اعلان کیا۔ اس نے ریاستوں سے پٹرول اور ڈیزل پر VAT کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔

      اس اعلان کے چند گھنٹے بعد آسام، گوا، تریپورہ، کرناٹک، اتراکھنڈ، منی پور، گجرات، یوپی اور بہار کی حکومتوں نے ایندھن پر VAT کم کرنے کا اعلان کیا۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت پٹرول پر 7 روپے اور ڈیزل پر 7 روپے کم کرے گی، اس طرح ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گی۔

      گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت پٹرول پر 7 روپے اور ڈیزل پر 7 روپے اضافی کم کرے گی، اس طرح ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: