உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol-Diesel Price today: گزشتہ 10 دنوں میں ڈیژل 3.30 روپئے مہنگا ہوا، جانئے آج کتنا ہوا اضافہ

    Petrol-Diesel Price today: گزشتہ 10 دنوں میں ڈیژل 3.30 روپئے مہنگا ہوا، جانئے آج کتنا ہوا اضافہ

    Petrol-Diesel Price today: گزشتہ 10 دنوں میں ڈیژل 3.30 روپئے مہنگا ہوا، جانئے آج کتنا ہوا اضافہ

    ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں کے بارے میں بات کی جائے تو رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک جیسی ہونے جا رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپئے کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگنے والی آگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس ہفتے کا آغاز بھی ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا ہے۔ پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 110.38 روپے اور ڈیزل 101 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

      اکتوبر ماہ کے ابتدائی 10 دنوں میں ہی پٹرول کی قیمت میں 2.80 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ وہیں ڈیژل کی قیمتوں میں 3.30 روپئے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔ ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں کے بارے میں بات کی جائے تو رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک جیسی ہونے جا رہی ہیں۔ پٹرول 98.99 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.39 روپے فی لیٹر ہے۔

      چار بڑے شہروں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمتیں

      دہلی: پٹرول: 104.44 روپئے، ڈیژل: 93.18 روہئے فی لیٹر

      ممبئی: پٹرول: 110.41 روپئے، ڈیژل: 101.03 روہئے فی لیٹر

      چنئی: پٹرول: 101.79 روپئے، ڈیژل: 97.59 روہئے فی لیٹر

      کولکاتا: پٹرول: 105.09 روپئے، ڈیژل: 96.28 روہئے فی لیٹر

      مسلسل پانچ دن کی تیزی کے بعد پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی ، لیکن اس کے بعد سے یہ تیزی برقرار ہے۔دارالحکومت دہلی میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ پچھلے 10 دنوں میں پٹرول 2.80 روپے اور اسی عرصے میں ڈیزل بھی 3.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔
      مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، جموں وکشمیر اور لداخ میں پٹرول کی قیمتیں 100 روپئے پار ہوچکی ہیں۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں فرق مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ لگائے ٹیکس اور ڈھلائی کی قیمت کی وجہ سے الگ الگ ہوتا ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: