உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol Price Today: مسلسل پانچویں دن مہنگے ہوئے پٹرول-ڈیژل، یہاں چیک کریں اپنے شہر میں ایک لیٹر کی قیمت

    Petrol Price Today: مسلسل پانچویں دن مہنگے ہوئے پٹرول-ڈیژل

    Petrol Price Today: مسلسل پانچویں دن مہنگے ہوئے پٹرول-ڈیژل

    Petrol Price Today: ہندوستانی تیل کمپنیوں نے آج منگل کو مسلسل پانچویں دن پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں (Petrol diesel price hike) میں اضافہ کیا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج دہلی میں پٹرول کی قیمت (Petrol price) میں 25 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیژل کی قیمت میں (Diesel price) آج 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی تیل کمپنیوں نے آج منگل کو مسلسل پانچویں دن پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں (Petrol diesel price hike) میں اضافہ کیا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج دہلی میں پٹرول کی قیمت (Petrol price) میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ وہیں، ڈیژل کی قیمت میں (Diesel price) آج 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے بعد دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 102.64 روپئے اور ڈیزل 91.07 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

      واضح رہے کہ موجودہ وقت میں ملک کی 26 ریاستوں میں پٹرول 100 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، دہلی، جموں وکشمیر، آندھرا پردیش، بہار، مہاراشٹر، کرناٹک، منی پور، ناگالینڈ، پڈوچیری، تلنگانہ، پنجاب، سکم، اڑیسہ، کیرل، تمل ناڈو، مغربی بنگال، تریپورہ اور راجستھان کے سبھی اضلاع میں پٹرول 100 روپئے فی لیٹر کے اوپر ہے۔

      چار بڑے شہروں میں پٹرول - ڈیژل کی قیمت

      دہلی میں پٹرول 102.64 روپئے اور ڈیژل 91.07 روپئے فی لیٹر

      ممبئی میں پٹرول 108.67 روپئے اور ڈیژل 98.80 روپئے فی لیٹر

      چنئی میں پٹرول 100.23 روپئے اور ڈیژل 95.59 روپئے فی لیٹر

      کولکاتا میں پٹرول 103.36 روپئے اور ڈیژل 94.17 روپئے فی لیٹر

      ان ریاستوں میں 100 روپئے کے پار پٹرول کی قیمت

      واضح رہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، جموں وکشمیر اور لداخ میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے پار ہوچکا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کچے تیل کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ملک میں گاڑی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کچھ دن میں ہندوستان کے ذریعہ درآمد خام تیل کی اوسط قیمت 78 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ ملک کے کئی اہم شہروں میں پٹرول 100 روپئے فی لیٹر کے پار پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں فرق مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ لگائے گئے ٹیکس اور ڈھلائی کی قیمت کی قیمت کی وجہ سے الگ الگ ہوتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: