உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں پھر ہوا اضافہ، پٹرول 120 روپئے تو ڈیژل کی قیمت 104 روپئے ہوگئی

    پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں پھر ہوا اضافہ

    پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں پھر ہوا اضافہ

    Petrol diesel price today- سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پھر پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ آج پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑھتے رہنے کے باعث ہفتہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Today) میں اضافہ کیا گیا۔ ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیژل (Petrol diesel price) ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.24 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 95.97 روپئے فی لیٹر کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ اکتوبر ماہ میں اب تک 18 بار سے زیادہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صرف اکتوبر میں ہی پٹرول 5.15 روپئے مہنگا ہوگیا تو وہیں ڈیژل بھی پانچ روپئے تک مہنگا ہوا ہے۔ کچے تیل کی قیمتوں میں تیزی جاری ہے، لہٰذا پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں اس وقت پٹرول کی قیمت 120 روپئے لیٹر کے قریب پہنچ چکا ہے۔ راجستھان کے شری گنگا نگر میں پہلی بار پٹرول 120 روپئے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
      بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 113.12 روپے اور ڈیزل 104 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 115.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.27 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 110.84 روپے اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 110.98 روپے اور ڈیزل 110.98 روپئے فی لیٹر ہے۔ رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔ پٹرول 101.56 روپے اور ڈیزل 101.27 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.42 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.62 روپے فی لیٹر ہے۔


      ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور دیگر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 23 دنوں میں سے میں 18 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ پٹرول 5.60 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.20 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے۔ ہفتے کے آخر میں گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ برینٹ کروڈ 0.92 ڈالر سے بڑھ کر 85.53 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.09 ڈالر بڑھ کر 82.50 ڈالر فی بیرل رہا۔ پچھلے ہفتے بھی ان دونوں ایندھنوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
      یہاں دیکھیں اپنے شہر کی قیمت:
      دہلی- پٹرول: 107.24، ڈیژل: 95.97
      ممبئی-پٹرول 113.12، ڈیژل: 104.00
      چنئی- پٹرول 104.22، ڈیژل: 100.25
      کولکاتہ- پٹرول: 107.78، ڈیژل: 99.08

      ان ریاستوں میں 100 کے پار پٹرول

      مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، جموں وکشمیر اور لداخ میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے سے ہوچکی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمت میں فرق مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ لگائے گئے ٹیکس اور ڈھلائی کی قیمت کی وجہ سے الگ الگ ہوتا ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: