உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol Diesel Price: خام تیل کی قیمتوں میں پھر آئی تیزی، جانیے آپ کے شہر میں آج کیا ہے پیٹرول-ڈیزل کی نئی قیمت

    بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت میں کمی زیادتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے مقابلے آج جمعرات کو خام تیل کی قیمت میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

    بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت میں کمی زیادتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے مقابلے آج جمعرات کو خام تیل کی قیمت میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

    بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت میں کمی زیادتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے مقابلے آج جمعرات کو خام تیل کی قیمت میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ملک کی اہم سرکاری آئیل کمپنیوں نے جمعرات، 16 دسمبر کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ ملک بھر میں آج بھی پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بتادیں کہ ہندوستان میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی پچھلے 43 دنوں سے نہیں ہوئی ہے، جب کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب روزانہ ہی تیل کی قیمتوں میں کمی زیادتی ہوتی رہتی تھی۔ اُدھر بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت میں کمی زیادتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے مقابلے آج جمعرات کو خام تیل کی قیمت میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

      خام تیل کی قیمت میں پھر آئی تیزی
      بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اُتارچڑھاو کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ بدھ کو خام تیل کی قیمت میں مندی دیکھنے کو ملی تھی لیکن آج ایک بار پھر کروڈ آئیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتیں ایک بار پھر 70 ڈالر فی بیرل سے کافی اوپر پہنچ چکی ہیں۔ بتادیں کہ کل کے مقابلے آج WTI Crude کی قیمتیں بڑھ کر قریب 72 ڈالر اور Brent Curde کی قیمتیں بڑھ کر 75ڈالر کے آس پاس پہنچ گئی ہیں۔

      دہلی اور ممبئی میں کیا ہیں قیمتیں

      -Delhi میں پیٹرول 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
      -Mumbai میں پیٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
      - Chennai میں پیٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Kolkata میں پیٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر پر ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: