உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol Diesel Price Today:پٹرول ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری، چیک کیجئے اپنے شہر میں کیا ہے قیمت

    پٹرول اور ڈیزل کی آج کیا ہے قیمتیں۔

    پٹرول اور ڈیزل کی آج کیا ہے قیمتیں۔

    اعدادوشمار اور دنوں پر نظر ڈالی جائے تو پچھلے 74 دنوں سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم بنی ہوئی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں چار نومبر 2021 سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت مرکزی حکومت نے پیٹرول پر ٹیکس پانچ روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹرگھٹایا تھا۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price Today: آئی او سی ایل (IOCL) نے آج منگل کے لئے پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں (Petrol Diesel Price Today 18 January 2022) جاری کردئیے ہیں۔ آج بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی ننہیں ہوئی ہے۔ اعدادوشمار اور دنوں پر نظر ڈالی جائے تو پچھلے 74 دنوں سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم بنی ہوئی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں چار نومبر 2021 سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس وقت مرکزی حکومت نے پیٹرول پر ٹیکس پانچ روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹرگھٹایا تھا۔

      فی الحال دلی میں (Petrol Diesel Price Today 18 January 2022) پیٹرول کی قیمت (Petrol Price) 95.41 روپے فی لیٹر ہے، وہیں ڈیزل 86.67 روپے پر فروخت کیا جارہا ہے۔زیادہ تر شہروں میں پیٹرول سنچری لگاچکا ہے وہیں ڈیزل بھی کئی شہروں میں 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ بیچا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں پیٹرول 95.28 روپے اور ڈیزل 86.80 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

      حالانکہ اس دوران بین الاقوامی بازار میں برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں کافی اُتار چڑھاو آئے ہیںَ برینٹ کروڈ آئل پانچ نومبر 2021 کو 82.74 ڈالر فی بیرل تھا۔ یکم دسمبر کو یہ گھٹ کر 68.87 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اُس کے بعد سے اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور یہ ابھی 85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاو کے درمیان ملک میں ایندھن کی قیمت مستحکم بنی ہوئی ہے۔

      اہم شہروں میں پیٹرول- ڈیزل کی قیمتیں

      -Delhi میں پیٹرول 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
      -Mumbai میں پیٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
      - Chennai میں پیٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Kolkata میں پیٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Luknow میں پیٹرول 95.28 روپے اور ڈیزل 86.80 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Gandhinagar میں پیٹرول 95.35 روپے اور ڈیزل 89.33روپے فی لیٹر پر ہے۔
      - Port Blair میں پیٹرول 82.96 روپے اور ڈیزل 77.13 روپے فی لیٹر پر ہے۔

      ہر دن 6 بجے بدلتی ہے قیمت
      بتادیں کہ ہر دن صبح چھ بجےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئے ریٹس لاگو ہوجاتے ہیں۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کی قیمت دوگنی ہوجاتی ہے۔

      کیسے پتہ کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت
      SMS بھیج کر بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں جان سکتے ہیں
      آپ 92249 92249 نمبر پر SMS بھیج کر بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو RSP<space>پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 92249 92249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعے پیٹرول ڈیزل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو RSP 102072 لکھ کر 92249 92249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: