உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol-Diesel price Today: پٹرول - ڈیژل آج پھر مہنگا ہوا، ممبئی میں ڈیژل کی قیمت 100 روپئے کے پار

    Petrol-Diesel price Today: پٹرول - ڈیژل آج پھر مہنگا ہوا

    Petrol-Diesel price Today: پٹرول - ڈیژل آج پھر مہنگا ہوا

    Petrol-Diesel price Today: پٹرول - ڈیژل (Petrol diesel price) کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج اتوار 10 اکتوبر کو پھر پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں (Petrol-Diesel price Today) میں اضافہ کردیا۔

    • Share this:
      Petrol-Diesel price Today: پٹرول - ڈیژل (Petrol diesel price) کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج اتوار 10 اکتوبر کو پھر پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں (Petrol-Diesel price Today) میں اضافہ کردیا۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت (Petrol price) میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں ڈیژل کی قیمت (Diesel price) میں 35 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

      آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق، ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 104.14 اور ڈیژل -2.82 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ وہیں ممبئی میں آج ڈیژل 100 روپئے کے پار پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 110.12 روپئے اور ڈیژل کی قیمت 100.66 روپئے فی لیٹر ہے۔

      چار بڑے شہروں میں پٹرول-ڈیژل کی قیمت

      دہلی: پٹرول: 104.14 روپئے اور ڈیژل 92.82 روپئے فی لیٹر

      ممبئی: پٹرول: 110.12 روپئے اور ڈیژل 100.66 روپئے فی لیٹر

      دہلی: پٹرول: 101.53 روپئے اور ڈیژل 97.26 روپئے فی لیٹر

      دہلی: پٹرول: 104.80 روپئے اور ڈیژل 95.93 روپئے فی لیٹر

      ان ریاستوں میں 100 روپئے کے پار پٹرول

      مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، جموں وکشمیر اور لداخ میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے سے اوپر ہوچکا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں فرق مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ لگائے گئے ٹیکس اور ڈھلائی کی قیمت کی وجہ سے الگ الگ ہوتا ہے۔

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت

      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: