உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھاری اضافہ: یہاں جانیں نئی قیمتیں

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    پارلیمنٹ میں مودی حکومت کا بجٹ پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایندھن پر 1 فیصدی سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد آج صبح سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔

    • Share this:
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوگیاہے۔۔ دہلی میں 6 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2.45 روپے اور 2.36 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح پٹرول کی قیمت اب 72.96 روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت 66.69 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ممبئی میں ایک لیٹرپٹرول 78.57روپئے اورڈیزل 69.09 روپئے میں فروخت ہورہاہے۔ اسی طرح چنئی میں پٹرول 75.46 روپئے اورڈیزل 70.48 روپئے میں دستیاب ہے۔ پٹرول اورڈیزل میں اضافہ کے بعد اب امکان ہے ضروری اشیاء کی قمیتوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔

      یادررہے کہ کل پارلیمنٹ میں مودی حکومت کا بجٹ پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایندھن پر 1 فیصدی سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد آج صبح سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔

      ملک کی تیل مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ نئی شرحیں صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ قیمتوں کو طے کرنے کے لئے 15 دن کی اوسط قیمت کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔ کس طرح طے ہوتے ہیں پٹرول-ڈیزل کے دام- جس قیمت پر ہم پٹرول پمپ سے پٹرول خریدتے ہیں اس کا تقریباً 48 فیصدی بیس پرائس یعنی بنیادی قیمت ہوتا ہے۔ اس کے بعد بنیادی قیمت پر تقریبا 35 فیصدی ایکسائز ڈیوٹی، 15 فیصدی سیلس ٹیکس اور دو فیصدی کسٹم ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔
      First published: