عوام کے لیے خوشخبری :ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی۔ یہاں جانیں نئی قیمتیں

ہفتے کے پہلے دن ، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج کمی آئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی سے سستے ہونے والے خام تیل کا اثر گھریلو مارکیٹ پر نظر آرہا ہے۔دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت71.84 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ ڈیزل 65.18 روپے فی لیٹر فروخت کیاجارہاہے۔

Aug 19, 2019 09:29 AM IST | Updated on: Aug 19, 2019 09:35 AM IST
عوام کے لیے خوشخبری :ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی۔ یہاں جانیں نئی قیمتیں

علامتی تصویر

ہفتے کے پہلے دن ، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج کمی آئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی سے سستے ہونے والے خام تیل کا اثر گھریلو مارکیٹ پر نظر آرہا ہے۔دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت71.84 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ ڈیزل 65.18 روپے فی لیٹر فروخت کیاجارہاہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ اتوار کے روز ، 7 دن کے بعد ، پٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔

ملک بھرمیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی۔(تصویر:سی این بی سی ٹی وی18)۔ ملک بھرمیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی۔(تصویر:سی این بی سی ٹی وی18)۔

Loading...

پٹرول کی قیمتیں پچھلے 7 دن سے مستحکم تھیں۔ لیکن اتوار کے روز،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں 8 پیسے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی تنازعات کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت پردباؤ ہے۔ اسی وجہ سے ،عالمی جی ڈی پی کی شرح کم ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خام تیل کی طلب میں کمی کی وجہ سے قیمتیں کم ہوگئیں۔ ہم آپ کو بتادیں کہ پانچ دن کے دوران ، بین الاقوامی خام تیل میں تقریباً 3.5 فیصد سستا ہوگیا ہے۔

انڈین آئل ویب سائٹ کے نئے کے مطابق ، پیرکودہلی میں ایک لیٹرپٹرول کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے یعنی 71.91 روپے فی لیٹر، قیمت پیر کے روز 71.84 روپے پرآگئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت بھی 65.16 روپے فی لیٹر پرآگئی ہے جو 65.26 روپے تھی۔ ممبئی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 77.57 روپے سے کم ہوکر 77.50 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت 68.33 روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمتیں اب 74.54 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 67.56 روپے فی لیٹرہے۔ اس کے علاوہ ، چنئی میں پیر کے روز ایک لیٹر پٹرول 74.62 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور ڈیزل کی قیمت 68.86 روپے فی لیٹر پرآگئی ہے۔

Loading...