உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol Prices Today: سات سال کے Record سطح پر چل رہے کروڈ آئیل کی قیمتوں کے درمیان جانیے پٹرول-ڈیزل کا حال

    آپ کو بتا دیں کہ 4 نومبر 2021 سے گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس وقت مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کم کی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور مہنگائی کے پیش نظر حکومت ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر چل رہی ہیں۔ برینٹ کروڈ 93 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا ہے۔ لیکن مہنگے ہوتے خام تیل کے درمیان، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پچھلے تین ماہ سے مستحکم ہیں۔ آج منگل کے لیے بھی IOCL نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ آج بھی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

      قومی راجدھانی میں آج پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ 4 نومبر 2021 سے گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس وقت مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کم کی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور مہنگائی کے پیش نظر حکومت ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

      ملک کے چار میٹروسٹی سمیت اہم شہروں میں پیٹرول- ڈیزل کی قیمتیں

      -Delhi میں پیٹرول 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
      -Mumbai میں پیٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر کے لیول پر ہے۔
      - Chennai میں پیٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Kolkata میں پیٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Luknow میں پیٹرول 95.28 روپے اور ڈیزل 86.80 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      -Gandhinagar میں پیٹرول 95.35 روپے اور ڈیزل 89.33روپے فی لیٹر پر ہے۔
      - Port Blair میں پیٹرول 82.96 روپے اور ڈیزل 77.13 روپے فی لیٹر پر ہے۔

      ہر دن 6 بجے بدلتی ہے قیمت
      بتادیں کہ ہر دن صبح چھ بجےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئے ریٹس لاگو ہوجاتے ہیں۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کی قیمت دوگنی ہوجاتی ہے۔

      اس طرح پتہ کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت
      SMS بھیج کر بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں جان سکتے ہیں
      آپ 92249 92249 نمبر پر SMS بھیج کر بھی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو RSP<space>پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 92249 92249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعے پیٹرول ڈیزل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو RSP 102072 لکھ کر 92249 92249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: