ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوکری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر! پی ایف سے متعلق بل اس ہفتے ہو سکتا ہے پیش، آپ کی تنخواہ پر ہو گا سیدھا اثر

آپ کو بتا دیں کہ اس بل کو مرکزی کابینہ سے پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔ اگر پارلیمنٹ میں یہ بل پاس ہو جاتا ہے تو ای پی ایف او اس ضابطہ کو جلد نوٹیفائی کرے گا۔

  • Share this:
نوکری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر! پی ایف سے متعلق بل اس ہفتے ہو سکتا ہے پیش، آپ کی تنخواہ پر ہو گا سیدھا اثر
نوکری کرنے والوں کے لئے بڑی خبر! پی ایف سے متعلق بل اس ہفتے ہو سکتا ہے پیش

نئی دہلی۔ حکومت اس ہفتے سوشل سیکورٹی کوڈ بل 2019 کو پارلیمنٹ میں پیش کر سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، نئے بل میں کئی التزامات کئے گئے ہیں۔ اس میں ملازمین کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہیں تو پی ایف کے لئے کم رقم کٹوا ( پی ایف ڈیڈکشن) سکتے ہیں۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ ملازمین اپنا حصہ 12 فیصدی سے کم کٹوا سکیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس بل کو مرکزی کابینہ سے پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔ اگر پارلیمنٹ میں یہ بل پاس ہو جاتا ہے تو ای پی ایف او اس ضابطہ کو جلد نوٹیفائی کرے گا۔

موجودہ قوانین کے مطابق، ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ ( ای پی ایف) میں ملازم اور کمپنی دونوں کی 12-12  فیصدی شراکت داری ہوتی ہے۔ منظم شعبے کے ملازمین اور کپمنی دونوں کو بیسک تنخواہ کا 12 فیصدی حصہ ہر مہینے پی ایف میں جمع کرنا ہوتا ہے۔


خاص کر ایم ایس ایم ای، ٹیکسٹائل اور اسٹارٹ اپ جیسے شعبوں کے لئے نئے قانون کو نافذ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن دوسرے شعبوں میں اس کا کتنا اثر ہو گا، یہ بل آنے کے بعد پتہ چلے گا۔ اس قانون پر پچھلے پانچ سال سے بحث ہو رہی ہے۔ لیکن اسے سوشل سیکورٹی بل کے ساتھ ہی پیش کیا جانا ہے۔ حالانکہ حتمی فیصلہ مرکزی حکومت کو ہی لینا ہو گا۔ پی ایف کے حصے کو کم کرنے سے ملازمین کی ٹیک ہوم سیلری یعنی ہاتھ میں آنے والی تنخواہ بڑھ جائے گی۔

First published: Dec 10, 2019 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading