نیوز 18 کو ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کا ایک دستاویز ملا ہے، جس میں ہندوستان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا منصوبہ تھا۔ پی ایف آئی اندر سے ہی اندر ملک کے خلاف خطرناک سازش رچ رہی تھی۔ پی ایف آئی کے پاس 2047 تک ایک اسلامی ملک کے قیام کے مقصد کے ساتھ ایک داخلی دستاویز تھا، جس میں ہندوستان کو اسلامی ریاست بنانے کے لیے 4 مراحل کا پروگرام طے کیا گیا تھا۔ خصوصی دستاویز کے مطابق پی ایف آئی آر ایس ایس جیسی ہندو تنظیموں کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے۔
ہندوستان کو اسلامی ملک بنانے کا تھا منصوبہ ۔
اے ٹی ایس نے ملزم مظہر منصور خان کے فون سے 'انڈیا 2047، ٹوورڈز رول آف اسلام ان انڈیا' نامی کتاب کا مسودہ ضبط کیا تھا۔ مسودہ کتاب کے صفحہ اول پر یہ بھی لکھا گیا کہ یہ ایک اہم دستاویز ہے، اس کی تشہیر نہ کی جائے۔ چارج شیٹ کے مطابق ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر کتاب میں اسلامی ریاست کے قیام کا خاکہ طے کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر اور لکشدیپ میں رہنے والے مسلمانوں کو اس منصوبہ بندی کا حصہ ہونا چاہیے۔ کیونکہ ان مقامات کے آٹھ اضلاع میں 70 فیصد مسلم آبادی ہے۔
مہربانی کرکے بچالو، میں آپ کا غلام بن جاؤں گا، شام کے بچے کا ویڈیو دیکھ کر کانپ جائےگی روحپی ایف آئی کے ارکان آر ایس ایس کے لیڈروں پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ پولیس کے نظام اور عدلیہ کو تباہ کرنے کا منصوبہ بھی تھا۔ دستاویز میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پی ایف آئی اسلامی ممالک سے فنڈز لینے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ پی ایف آئی کیڈر کو ملک میں تشدد پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ، ایس سی، ایس ٹی اور خانہ بدوش قبائلیوں کا استعمال کرتے ہوئے پی ایف آئی کیڈر کو منتخب کرنے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کا منصوبہ بھی تھا۔
کیا ہے آپریشن دوست، کیسےپاکستان کےساتھی کیلئےمسیحیٰ بنی ہندوستانی فوج، ترکی نے پاک کولتاڑا
اپنے لوگوں کو گھروں میں چاقو اور تیزاب رکھنے کی دی تھی ہدایت ۔
NEWS18 INDIA کی خبر پر مہر لگ گئی ہے۔ 6 ماہ قبل پی ایف آئی سے متعلق کئی دعوے کیے گئے تھے، جس پر پولیس کی بھی مہر لگ گئی ہے۔ نیوز 18 انڈیا کو چارج شیٹ کی کاپی موصول ہوئی ہے۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس کی چارج شیٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ایف آئی نے اپنے لوگوں سے تیزاب اور ہتھیار گھر پر رکھنے کو کہا تھا۔ اس کے علاوہ کارکنوں کو گھر میں چاقو، کولڈ ڈرنک کی بوتلیں اور دیگر کئی ہتھیار رکھنے کو کہا گیا تھا۔ چارج شیٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایف آئی ملک کا ماحول خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ پی ایف آئی کے لوگوں کی نظر آر ایس ایس کے کئی لیڈروں پر تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔