ہوم » نیوز » وطن نامہ

شاہین باغ میں لگائی گئی بھگوان شیو کی تصویرلکھا گیا ''مودی جی میں سب دیکھ رہا ہوں ''

لوگوں کا کہنا ہے ہے مودی جی کو بھگوان کی بات ماننی چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑی طاقت نہیں ہے بلکہ ان سے بھی بڑی ایک طاقت ہے

  • Share this:
شاہین باغ میں لگائی گئی بھگوان شیو کی تصویرلکھا گیا ''مودی جی میں سب دیکھ رہا ہوں ''
لوگوں کا کہنا ہے ہے مودی جی کو بھگوان کی بات ماننی چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑی طاقت نہیں ہے بلکہ ان سے بھی بڑی ایک طاقت ہے

مہاشیوراتری پر  بھگوان شیو کی آرادھنا کے لئے آج کا دن کافی خاص ہے۔ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کی علامت بنےشاھین باغ میں بھگوان شیو کی تصویر لگائی گئی ہے۔ تصویر میں لکھا گیا ہے مودی جی میں سب دیکھ رہا ہوں۔ شاہین باغ کے احتجاج کرنے والے لوگوں اور خواتین کا کہنا ہے وہ اس تصویر کے ذریعے سے سرکار سے کہنا چاہتے ہیں کہ لوگوں میں بھید بھاؤ نہ کریں تفریق نہ کریں۔ کیونکہ بھگوان نے تمام لوگوں کو برابر بنایا ہے سب لوگوں کو برابری کی نظر سے سے دیکھا جاتا ہے۔ ہندو ہو یا مسلمان سب برابر ہیں۔ لیکن ہماری مودی سرکار اس طرح کا قانون لے کر آئی ہے جس میں پھر بھید۔بھاؤ کیا گیا ہے ۔سرکار کو اس قانون کو واپس لینا چاہیے۔


احتجاج کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے ہے مودی جی کو بھگوان کی بات ماننی چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑی طاقت نہیں ہے بلکہ ان سے بھی بڑی ایک طاقت ہے اور وہ سب دیکھ رہی ہے۔بھگوان نے کبھی نہیں کہا کہ لوگوں میں بٹوارہ کیا جائے نفرت پھیلائی جائے۔ یہ جو احتجاج ہے یہ تمام لوگوں کا احتجاج ہے صرف مسلمانوں کا احتجاج نہیں ہے یہ جو آواز ہے وہ ہندو مسلمان سکھ عیسائ تمام لوگوں کی آواز ہے تمام لوگ اس پورے احتجاج میں شامل ہیں اسی لیے یہاں پر یہ پوسٹ پر لگایا گیا ہے۔

First published: Feb 21, 2020 04:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading