آل انڈیا ملی کونسل نے بھوپال انکاؤنٹر کے خلاف جبل پور ہائی کورٹ میں داخل کی مفاد عامہ کی عرضی

ادھر آل انڈیا ملی کونسل نے حکومت کے ذریعہ کی جارہی جانچ پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے جبل پور ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کر کے عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Nov 03, 2016 11:51 PM IST | Updated on: Nov 03, 2016 11:51 PM IST
آل انڈیا ملی کونسل نے بھوپال انکاؤنٹر کے خلاف جبل پور ہائی کورٹ میں داخل کی مفاد عامہ کی عرضی

بھوپال : جمعیت علما ہند مدھیہ پردیش نے کالعدم تنظیم سیمی کے مبینہ کارکنوں کے انکاؤنٹر کے معاملہ کا سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر آل انڈیا ملی کونسل نے انکاونٹر کے خلاف جبل پور ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک عرضی داخل کی ہے۔

جمعیت علما ہند مد ھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارو ن کا کہنا ہے کہ پورے معاملہ میں حکومت کی ایجنسی شامل ہے ۔ جب تک اس معاملہ کی سپریم کورٹ کے جج کے ذریعہ جانچ نہیں کی جائے گی ، تب تک حقیقت سامنے نہیں آئی گی۔ ساتھ ہی ساتھ جمعیت علما ہند نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر آل انڈیا ملی کونسل نے حکومت کے ذریعہ کی جارہی جانچ پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے جبل پور ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کر کے عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Loading...

Loading...