உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان:اجمیرمیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے 3000 زائرین پھنس گئے

    درگاہ خواجہ اجمیری ۔ فائل فوٹو

    درگاہ خواجہ اجمیری ۔ فائل فوٹو

    راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کی زیارت کرنے آئے 3000سے زیادہ زائرین لاک ڈاؤن کی وجہ سے اجمیر میں پھنس گئے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کی زیارت کرنے آئے 3000سے زیادہ زائرین لاک ڈاؤن کی وجہ سے اجمیر میں پھنس گئے ہیں۔یہ زائرین اس دوران اجمیر آئے تھے جب لاک ڈاؤن شروع نہیں ہوا تھا یا اسے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تھا۔ ان زائرین کی مصیبتیں اس وقت اور بڑھ گئیں جب ایک شخص کی کرونا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد کلاک ٹاور تھانہ علاقے میں کرفیو لگادیا گیا۔ درگاہ اسی تھانہ علاقے میں واقع ہے۔

      اسکی وجہ سے درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی حکومت کے سبھی وزرا، سبھی ریاستی حکومتوں کے وزرائے اعلی، چیف سکریٹریوں اور ضلع انتظامیہ کو پھنسے ہوئے زائرین کے بارے میں باخبر کیا ہے اور انہیں ان کے آبائی جگہ محفوظ پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔امین پٹھان نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اترپردیش، بہار، مغربی بنگال کے لئے اجمیر سے ،جے پور کولکتہ اورپٹنہ کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں اور مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، اجمیر، بھوپال، ناگپور، وجے واڑہ، چنئی مارگ پر خصوصی ریل خدمات شروع کرکے انہیں ان کی منزل تک پہنچایا جائے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: