ہوم » نیوز » وطن نامہ

کولکاتہ : تاریخی مساجد۔ ناخدا و ٹیپو سلطان میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ کی گئی مخصوص

خواتین نے مسجد انتظامیہ کے فیصلے کا کیاخیر مقدم

  • Share this:
کولکاتہ : تاریخی مساجد۔ ناخدا و ٹیپو سلطان میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ کی گئی مخصوص
ٹیپو سلطان جامع مسجد۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔

کولکاتہ کی دو تاریخی مساجد۔ ناخدا و ٹیپو سلطان مسجد میں خواتین کی نماز کے لئے مخصوص جگہ کی مانگ برسوں سے چل رہی تھی-جسے اب مسجد انتظامیہ نے قبول کرلیاہے اورخواتین کی نماز کے لئے مخصوص جگہ فراہم کی ہے۔ خواتین نے جہاں فیصلے کا خیرمقدم کیا۔وہیں ناخدا مسجد کے امام مولانا شفیق نے اس فیصلے سے خواتین کو سہولت ملنے کی امید جتائی۔


کولکاتہ کے علمائے کرام کا کہناہے کہ اسلامی تاریخ کے ہر دور میں عورتوں نے اس خصوصی رعایت اور سہولت کے مطابق اپنی نمازیں ادا کیں۔ چنانچہ آج ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں، دہلی کی جامع مسجد میں، حیدرآباد کی مکہ مسجد میں اور اس طرح کی کسی بھی بڑی مسجد میں خواتین نمازیں ادا کرتی ہیں اور اسی طرح وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے گھروں کے اندر بھی نمازیں پڑھتی ہیں۔

First published: May 30, 2019 04:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading