உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: ترنگا کے ساتھ اپنی پسند کے مجاہدین آزادی کی گھر گھرمیں تصویر لگانے کو لے کر شروع ہوگی مہم

    MP News: ترنگا کے ساتھ اپنی پسند کے مجاہدین آزادی کی گھر گھرمیں تصویر لگانے کو لے کر شروع ہوگی مہم

    MP News: ترنگا کے ساتھ اپنی پسند کے مجاہدین آزادی کی گھر گھرمیں تصویر لگانے کو لے کر شروع ہوگی مہم

    Bhopal News: آزادی کے امرت مہوتسو کے موقعہ پر جشن آزادی کے نزدیک آتے ہی گھر گھر میں ترنگا لگانے کو لیکر جہاں شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ تیرہ سے پندرہ اگست تک صوبائی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے تو وہیں بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے دو قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ترنگا کے ساتھ اپنی پسند کے مجاہدین آزادی کی تصویر گھر گھر میں لگانے کے لئے سہ روزہ مہم کا اعلان کیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : آزادی کے امرت مہوتسو کے موقعہ پر جشن آزادی کے نزدیک آتے ہی گھر گھر میں ترنگا لگانے کو لیکر جہاں شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ تیرہ سے پندرہ اگست تک صوبائی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے تو وہیں بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے دو قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ترنگا کے ساتھ اپنی پسند کے مجاہدین آزادی کی تصویر گھر گھر میں لگانے کے لئے سہ روزہ مہم کا اعلان کیا ہے ۔ عارف مسعود کے ذریعہ ترنگا کے ساتھ اپنی اپنی پسند کے مجاہدین آزادی کی تصاویر کو مفت تقسیم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : جموں و کشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم زوروں پر، اپوزیشن اور بی جے پی آمنے سامنے


    مدھیہ پردیش کے وزیر برائے شہری ترقیات بھوپیندر سنگھ نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے پاس مدھیہ پردیش میں نہ زمین ہے اور نہ ہی عوام تعاون۔ ملک میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اب گھر گھر ترنگا لگایا جائے گا۔پی ایم مودی کی مجموعی قیادت اور شیوراج سنگھ کی سربراہی میں مدھیہ پردیش میں اس مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے اور تیرہ سے پندرہ اگست کے درمیان ہر گھر میں ترنگا ہوگا ۔کانگریس تو عوام کو گمراہ کرنے کا کام کرتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اب اس کا وجود بھی خطرے میں ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: چین نے فوج کو تیاررہنے کیلئے کہا،20 سکھوئی طیارے تائیوان ایئراسپیس میں


    وہیں کانگریس کے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے اور ہمیں سن کر افسوس ہوا کہ بی جے پی کے ذریعہ ترنگا کو فروخت کرنے کاکام کیا جا رہا ہے ۔ ہم دس سے اگست سے سہ روزہ مہم شروع کریں گے ۔عوام کو مفت میں ترنگا کے ساتھ ان کی پسند کے مجاہدین آزادی کی تصاویر بھی دیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں میں ترنگا کے ساتھ اپنی پسند کے مجاہدین آزادی کی تصاویر کو لگا سکیں ۔

    انہوں نے کہا کہ جب لوگ گھروں میں اپنی پسند کے مجاہدین آزادی کی تصاویر لگائیں گے تو ان میں نہ صرف حب  الوطنی کا جذبہ پیدا ہوگا بلکہ اپنی پسند کے مجاہدین آزادی جیسا وہ بننا بھی چاہیں گے۔ کیوںکہ اس وقت اگر ہم لوگ آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں تو یہ ان مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی ثمرہ ہے۔جن کی قربانیوں سے ہمیں آزادی ملی انہیں یاد کرنا اور ان کی تعلیمات کو زندگی کا حصہ بنانا ہمارے فرائض کا حصہ ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: