உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے بنے آکسیجن پلانٹ کا کریڈٹ لے رہا اپوزیشن؟

    پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے بنے آکسیجن پلانٹ کا کریڈٹ لے رہا اپوزیشن؟

    پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے بنے آکسیجن پلانٹ کا کریڈٹ لے رہا اپوزیشن؟

    دہلی اور جھارکھنڈ کی ریاستی حکومتوں کے وزراء نے وزیر اعظم کی تقریب سے صرف ایک دن قبل بدھ کو کئی آکسیجن پلانٹس کا افتتاح کیا ، جس میں کئی پلانٹس پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے بھی بنائے گئے تھے ۔

    • Share this:
      امن شرما

      نئی دہلی : پی ایم کیئرس فنڈ پر اپوزیشن پارٹیاں لگاتار نشانہ سادھتی رہی ہیں ۔ لیکن ایسا تب نہیں ہوا جب اس فنڈ کی مدد سے بنائے گئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کا افتتاح ریاستوں کے سیاستدانوں کے ذریعہ دھوم دھام سے کیا گیا ۔ وزیر اعظم مودی کے جمعرات کو پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے کئی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تیار کئے گئے 35 آکسیجن پلانٹس کو وقف کئے جانے سے ایک دن پہلے بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا ۔

      دہلی اور جھارکھنڈ کی ریاستی حکومتوں کے وزراء نے وزیر اعظم کی تقریب سے صرف ایک دن قبل بدھ کو کئی آکسیجن پلانٹس کا افتتاح کیا ، جس میں کئی پلانٹس پی ایم کیئرس فنڈ کی مدد سے بھی بنائے گئے تھے ۔ مرکزی حکومت کے ذرائع نے اس سلسلہ میں کہا کہ پی ایم کیئرس کو بار بار بدنام کرنے کے بعد اپوزیشن نے پی ایم کیئرس فنڈ سے بنے آکسیجن پلانٹس کا افتتاح کیا اور اس کا کریڈٹ خود لے لیا ۔

      مرکزی حکومت کے ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ چھ اکتوبر کو دہلی سرکار کے کئی وزرا کے ذریعہ افتتاح کئے گئے 27 آکسیجن پلانٹس میں سے 14 پی ایم کیئرس فنڈ سے بنائے گئے ہیں اور باقی پلانٹس کیلئے دیگر صنعتی یونٹوں کی جانب سے فنڈنگ کی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی سرکار کی جانب سے اس افتتاحی تقریب سے پہلے جاری کئے گئے اشتہار میں ان پلانٹس کے قیام کیلئے پی ایم کیئرس فنڈ کو کریڈٹ نہیں دیا گیا ۔

      دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری کلجیت چہل نے کہا کہ بدھ کو دہلی سرکار کے وزرا نے جن پلانٹس کا افتتاح کیا تھا ، ان میں سے زیادہ تر پلانٹس کی فنڈنگ پی ایم کیئرس فنڈ سے کی گئی تھی ۔ چہل نے الزام لگایا کہ ریاستی سرکار کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے ۔ چہل نے ان میں سے کچھ پلانٹس کا ویڈیو بھی ڈالا ۔

      وہیں جھارکھنڈ میں وزیر اعلی ہیمنت سورین اور ریاست کے وزیر صحت نے بدھ کو پی ایم کیئرس فنڈ سے بنے 27 آکسیجن جنریشن پلانٹس کا افتتاح کیا ۔ جھارکھنڈ سرکار کے ذریعہ جاری اشتہار میں تذکرہ کیا گیا تھا کہ ان پلانٹس کیلئے پی ایم کیئرس فنڈ کے ذریعہ رقم ملی ہے ۔ لیکن ریاستی بی جے پی نے جھارکھنڈ سرکار کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سورین نے وزیر اعظم کو ملک بھر میں بنے آکسیجن پلانٹس کو وقف کرنے سے ایک دن پہلے ہی اس پروگرام کا انعقاد کیا ۔

      غور طلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو ایمس رشی کیش ، اتراکھنڈ میں منعقدہ ایک پروگرام میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پی ایم کیئرس کے تحت بنائے گئے 35 آکسیجن پلانٹس کو وقف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ملک کے سبھی اضلاع میں اب پی ایس اے آکسیجن پلانٹ چالو ہوجائیں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: