ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: بلاک ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے نتائج کا اعلان،217 آزاد امیدوار کامیاب

مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد جموں کشمیر میں یہ پہلی انتخابی سرگرمی تھی

  • Share this:
جموں وکشمیر: بلاک ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے نتائج کا اعلان،217 آزاد امیدوار کامیاب
فائل فوٹو

جموں وکشمیر میں جمعرات کو پہلی بارمنعقد ہونے والے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) کے انتخابات میں بی جے پی 316 میں سے 81 نشستوں پرہی کامیابی حاصل کرپائی۔ آزاد امیدواروں نے میدان مارتے ہوئے 217 نشستوں پرفتح حاصل کی۔ریاست کی علاقائی سیاسی جماعتوں اور قومی جماعت کانگریس نے بی ڈی سی انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ علاقائی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے بیشتر بڑے لیڈران 5اگست سے مسلسل نظر بند ہیں جس کے باعث ان جماعتوں نے بی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا۔وزیراعظم نریندرمودی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی


 


سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ علاقائی جماعتوں اور کانگریس کے بائیکاٹ سے بی جے پی کے لئے میدان ہموار ہوا تھا لیکن بی جے پی فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔مرکزی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد جموں کشمیر میں یہ پہلی انتخابی سرگرمی تھی تاہم اس سیاسی سرگرمی میں تمام ووٹران کو حصہ نہیں لینا تھا بلکہ صرف پنچ اور سرپنچ ہی اس میں ووٹ ڈال سکتے تھے۔



بتادیں کہ جموں کشمیر کی سیاسی تاریخ میں بی ڈی سی انتخابات کا انعقاد پہلی بار عمل میں لایا گیا اوران انتخابات میں پنچ اور سرپنچ ہی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ تاہم پنچایتی انتخابات کے برعکس بی ڈی سی انتخابات کا انعقاد پارٹی بنیادوں پر کیا گیا۔
First published: Oct 25, 2019 04:51 PM IST