اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PM Interact with CWG 2022 Medalis: پی ایم مودی نے کھلاڑیوں سے کہا، آپ میری فیملی کا حصہ ہیں

     PM Interact with CWG 2022 Medalis: وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں نے توقع کے مطابق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ سینئر نے بھی ان کا ساتھ خوب نبھایا۔ کئی جگہوں پر ہمارے دو دو کھلاڑی پوڈیم پر نظر آئے۔ یہ حیران کن تھا۔

    • Share this:
      PM Interact with CWG 2022 Medalist: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) آج کچھ دیر کے لیے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے تمغہ جیتنے والوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صبح 11 بجے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کا پروگرام رکھا۔ کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے 22 طلائی، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغوں کے ساتھ کل 61 تمغے جیتے تھے۔ وزیراعظم نے برمنگھم روانگی سے قبل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور وعدہ کیا کہ جب کھلاڑی واپس آئیں گے تو وہ ان سے ملنے کا وقت نکالیں گے۔ ہندستان مجموعی طور پر تمغوں کی تعداد میں چوتھے نمبر پر تھا۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ رینوکا سنگھ نے کھیلوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے تمام مخالفین کو مات دے دی۔ یہ کسی کامیابی سے کم نہیں ہے۔

      وزیراعظم نے کہا کہ بیٹیوں کی کارکردگی سے پورا ملک خوش ہے۔ پوجا سے ونیش تک نے ناامید ی کو پیچھےچھوڑا۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں کرکٹ ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں نے توقع کے مطابق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ سینئر نے بھی ان کا ساتھ خوب نبھایا۔ کئی جگہوں پر ہمارے دو دو کھلاڑی پوڈیم پر نظر آئے۔ یہ حیران کن تھا۔

      پی ایم مودی نے کہا کہ مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں نے تمغے جیتے ہیں۔ وہ اپنی پرانی حیثیت دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کو مبارکباد۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: