உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Kisan:آنے والی ہے 12ویں قسط، آپ نے بھی دی ہے درخواست تو فہرست میں چیک کریں اپنا نام، بہت آسان ہے طریقہ

    پی ایم کسان اسکیم سے مل رہا ہے کروڑوں کسانوں کو فائدہ۔

    پی ایم کسان اسکیم سے مل رہا ہے کروڑوں کسانوں کو فائدہ۔

    پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کا پورا عمل تقریباً آن لائن ہے۔ کسان اس اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور گھر بیٹھے اپنے موبائل پر اسکیم سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی اہم پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کا فائدہ ملک کے 10.64 کروڑ کسان حاصل کر رہے ہیں۔ مالی سال 2021-22 میں اس اسکیم کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں میں 66,483 کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔ اب تک اس اسکیم کی 11 قسطیں کسانوں کو دی جا چکی ہیں۔ اب بارہویں قسط آنے والی ہے۔ پی ایم کسان پورٹل پر کسان پی ایم کسان یوجنا کے مستفید ہونے والے کسانوں کی فہرست آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

      کسان سمان ندھی یوجنا (PM Kisaan Yojna) کے تحت مرکزی حکومت ایک کسان کو ایک سال میں 6 ہزار روپے کی مالی امداد دیتی ہے۔ یہ رقم سال بھر میں تین اقساط میں دی جاتی ہے۔ کسان سمان ندھی کی قسط براہ راست کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع ہوتی ہے، اس لیے اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن ابھی بھی کھلی ہے۔

      آن لائن طریقہ کار
      پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کا پورا عمل تقریباً آن لائن ہے۔ کسان اس اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور گھر بیٹھے اپنے موبائل پر اسکیم سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ کسان پی ایم کسان کے لیے درکار ای-کے وائی سی آن لائن بھی مکمل کر سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Jio Institute: جیوانسٹی ٹیوٹ میں پہلا بیچ مکمل، ’اعلی تعلیم کےخواہشمندوں کیلئے نئی منزل‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Paytm - Ola: آج پارلیمانی پینل سے پےٹی ایم کےوجے شیکھرشرما اور اولاکےرتیش اگروال کی ملاقات

      ایسے دیکھیں استفادہ کنندگان کی فہرست میں اپنا نام
      کسان اس اسکیم کے تحت بنائی گئی اہل کسانوں کی فہرست (PM Kisan beneficiary List) میں اپنے نام آن لائن بھی چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ نے ماضی قریب میں اندراج کرایا ہے، تو آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا نام اب بھی فائدہ اٹھانے والے کسانوں کی فہرست میں شامل ہے یا نہیں۔ اگر ان کے پاس اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ دستیاب ہے تو وہ گھر بیٹھے پی ایم کسان 2022 کی نئی فہرست میں آپ کا نام چیک کرسکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: