உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آدی واسیوں سے متعلق جدید میوزیم ہر ریاست میں قائم کئے جائیں گے: نریندر مودی

    رام نگر (منڈلا)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کی آزادی کی تحریک میں کئی جانباز آدی واسیوں نے شہادت حاصل کی تھی اور اس کے بارے میں لوگوں کو باخبر کرانے کے مقصد سے ہرریاست میں خصوصی میوزیم قائم کئے جائیں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      رام نگر (منڈلا)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کی آزادی کی تحریک میں کئی جانباز آدی واسیوں نے شہادت حاصل کی تھی اور اس کے بارے میں لوگوں کو باخبر کرانے کے مقصد سے ہرریاست میں خصوصی میوزیم قائم کئے جائیں گے ۔  مودی نے مدھیہ پردیش کے آدی واسی اکثریتی منڈلا ضلع کی رام نگر گرام پنچایت میں پنچایتی راج دن کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ خطاب ملک کی سبھی تقریبا دولاکھ 44ہزار پنچایتوں میں براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کی گورنرآنندی بین پٹیل ،وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ،پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور سابق مرکزی وزیر پھگن سنگھ کلستے بھی موجود تھے ۔

      نریندر مودی نے کہا کہ آزادی کی لڑائی میں ملک کے لاتعداد لوگوں کا تعاون رہا ہے، لیکن کچھ ہی لوگوں اور خاندان کو اسکا کریڈٹ دیا جاتا ہے ۔رانی درگاوتی اور برسامنڈا سمیت متعدد لوگوں نے آزادی کی لڑائی ہی نہیں لڑی بلکہ اپنی ثقافت کے تحفظ کے لئے ہردن قربانی بھی دی ہے ۔

      انھوں نے کہا کہ اس لئے حکومت نے جنگل میں رہنے والے لوگوں کی بہادری کی داستانوں سے واقف کرانے کے لے ہر ریاست میں اس طرح کا خصوصی میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش میں بھی جلد ہی اسی طرح کا ایک میوزیم قائم ہوگا۔

      First published: