ہوم » نیوز » وطن نامہ

PM Modi Address : وزیرا عظم نے کہا : لاک ڈاون بھلے ہی چلا گیا ہو ، لیکن وائرس نہیں گیا ہے

PM Modi Address to Nation: وزیر اعظم نے کہا کہ تہواروں کے اس موسم میں بازاروں میں رونق لوٹ رہی ہے ۔ لاک ڈاون بھلے ہی چلا گیا ہو ، وائرس ابھی نہیں گیا ہے ۔ ہندوستان کے حالات ہمیں بگڑنے نہیں دینے ہیں ۔

  • Share this:
PM Modi Address : وزیرا عظم نے کہا : لاک ڈاون بھلے ہی چلا گیا ہو ، لیکن وائرس نہیں گیا ہے
215 دن میں ساتویں مرتبہ قوم سے خطاب کرنے جارہے ہیں وزیر اعظم مودی ، ان امور پر کرسکتے ہیں بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قوم سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ تہواروں کے اس موسم میں بازاروں میں رونق لوٹ رہی ہے ۔ لاک ڈاون بھلے ہی چلا گیا ہو ، وائرس ابھی نہیں گیا ہے ۔ ہندوستان کے حالات ہمیں بگڑنے نہیں دینے ہیں ۔ آج ملک میں شفایابی کی شرح اچھی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم نے پوری احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کے ساتھ اقتصادی سرگرمیاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے اور پھر سے زندگی کو رفتار دینے کیلئے روز گھروں سے باہر نکل رہے ہیں ۔ تہواروں کے اس موسم میں بازاروں میں بھی رونق رفتہ رفتہ لوٹ رہی ہے ۔


وزیرا عظم مودی نے کہا کہ آج ملک میں شفایابی کی شرح اچھی ہے اور موت کی شرح کم ہے ۔ دنیا کے خودکفیل ممالک کے موازنہ میں ہندوستان اپنے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی زندگی بچانے میں کامیاب ہورہا ہے ۔ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ٹیسٹ کی بڑھتی تعداد ہماری ایک بڑی طاقت رہی ہے ۔ گزشتہ سات آٹھ مہینوں میں ہر ہندوستانی کی کوشش سے ہندوستان آج جس سنبھلی ہوئی حالت میں ہے ، ہمیں اس کو بگڑنے نہیں دینا ہے اور زیادہ بہتری کرنی ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین نہیں آجاتی ہے اس وقت تک ہمیں اپنی لڑائی کمزور نہیں پڑنے دینی ہے ۔ انسانیت کیلئے پوری دنیا کام کررہی ہے ۔ ہندوستان میں بھی کورونا کی کئی ویکسین پر کام چل رہا ہے ۔ کورونا کی ویکسین جب بھی آئے گی ، اس کو ایک ایک شہری تک پہنچانے کیلئے تیزی سے کام چل رہا ہے ۔




وزیر اعظم نے کہا کہ کئی لوگوں نے اب احتیاط برتنی بند کردی ہے ، یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ اگر آپ لاپروائی برت رہے ہیں ، ماسک کے بغیر باہر نکل رہے ہیں تو آپ اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو بڑے خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ غلطی اور بیماری کو کبھی چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے ۔ ایک مشکل وقت سے نکل کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں ۔ تھوڑی سی لاپروائی ہماری خوشیوں کو روک سکتی ہے ۔ دو گز کی دوری ، وقتا فوقتا صابن سے ہاتھ دھونے اور ماسک لگانے کا خیال رکھئے ۔ آپ کو میں محفوظ دیکھنا چاہتا ہوں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تیز رفتار سے آگے بڑھئے اور ہم سب مل کر ملک کو آگے بڑھائیں ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم نے نوراتری ، دشہرہ ، عید ، دیوالی ، چھٹ پوجا اور گرونانک جیتنی سمیت سبھی تہواروں کی باشندگان وطن کو مبارکباد دی ۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں جب سے کورونا وائرس کی شروعات ہوئی ہے ، تب سے وزیر اعظم کا یہ ساتویں مرتبہ قوم سے خطاب ہے ۔ مارچ ماہ میں انہوں نے اس کی شروعات کی تھی اور 19 مارچ کو انہوں نے اس کی شروعات کی تھی اور انہوں نے لوگوں سے جنتا کرفیو کی اپیل کی تھی ۔ اس کے بعد 24 مارچ کو قوم کے نام اپنے خطاب میں انہوں نے 21 دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا ۔

اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے تین اپریل کو سوشل میڈیا کے ذریعہ سے 12 منٹ کا ایک ویڈیو شیئر کرکے لائٹیں بند کرکے دئے جلانے کی اپیل کی تھی ۔ وزیر اعظم نے 14 اپریل کو ملک کے نام اپنے خطاب میں لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد 12 مئی کو وزیر اعظم مودی نے 33 منٹ کے اپنے پیغام میں 20 لاکھ کروڑ روپے کے آتم نربھر بھارت ابھیان کے راحت پیکج کا اعلان کیا تھا ۔ وزیر اعظم مودی نے 30 جون کو قوم کے نام خطاب میں مفت راشن دئے جانے کی اسکیم کو نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 20, 2020 05:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading