وزیراعظم کا سائنسدانوں سے ہر سال 100 طلبا کے ساتھ 100 گھنٹہ صرف کرنے پر زور

امپھال۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسی معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 100 طلبا کے ساتھ سائنسدانوں کو ہر سال 100 گھنٹہ صرف کرنے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ’’سائنسی اور سماجی ذمہ داریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں‘‘۔

Mar 16, 2018 05:37 PM IST | Updated on: Mar 16, 2018 05:37 PM IST
وزیراعظم کا سائنسدانوں سے ہر سال 100 طلبا کے ساتھ 100 گھنٹہ صرف کرنے پر زور

وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو۔

امپھال۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسی معلومات سے آگاہ کرنے کے لئے دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 100 طلبا کے ساتھ سائنسدانوں کو ہر سال 100 گھنٹہ صرف کرنے پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ’’سائنسی اور سماجی ذمہ داریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں‘‘۔ یہاں منی پور یونیورسٹی میں 105 ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مودی نےسوال کیا کہ، ’’کیا ہندوستان میں ہم اپنے بچوں کو سائنس سے روشناس کرانے کے لئے مطلوبہ کام کر رہے ہیں‘‘؟

وزیراعظم نے کہا کہ امپھال میں دوسری بار سائنس کانگریس کا انعقاد خطہ میں سائنس کے فروغ کے جذبہ کی کھلی شہادت ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں سے تحقیق اور ترقی پر زور دینے اور زندگی کو آسان بنانے والی چیزوں کو ایجاد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سبھاش چندر بوس نے اپریل 1944 ء میں آزادی کی خاطر لڑنے کے لئے ملک کو آواز دی تھی اسی طرح سائنسدانوں کو لوگوں کو آسانی کے ساتھ زندگی بسر کرنے میں مدد کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نےسائنسی برادری سے مزید اپیل کی کہ وہ جے سی بوس، سی وی رمن، میگھناد ساہا، ایس این بوس جیسے سائنسدانوں کے نقش قدم کی پیروی کریں اور سماجی و اقتصادی مسائل کے حل فراہم کرنے میں مدد کریں۔

Loading...

انہوں نے کہا، ’’ ہم کو راج گوپالن جیسے سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف کر نا چاہئے جنہوں نے مدرئی میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے پلاسٹک کا استعمال کرکے ایک انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو ٹیکنالوجی مفت میں فراہم کی ہے اور اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گیارہ ریاستوں میں 5000 کلومیٹر کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں‘‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ سائنسداں کچرے کا استعمال کرنے کے لئے بھی وسائل تیار کر رہے تھے۔

Loading...