ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون 5.0: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ کے درمیان میٹنگ شروع، ہوگا اہم فیصلہ

لاک ڈاون (Lockdown In India) کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) اور وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) کے درمیان میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون 5.0: وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ کے درمیان میٹنگ شروع، ہوگا اہم فیصلہ
وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ کے درمیان لاک ڈاون 5.0 سے متعلق میٹنگ شروع۔

نئی دہلی: کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاون کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق یہ میٹنگ 31 مئی کو ختم ہو رہے  Lockdown 4.0 اور Lockdown 5.0 کے فارمیٹ کو لے کر ہو رہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر اعظم نریندر مودی سے وزرائے اعلیٰ کی رائے شیئر کریں گے، جو جمعرات کو بات چیت ہوئی تھی۔


اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو سبھی وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور ملک گیر لاک ڈاون کو 31 مئی کے بعد بڑھائے جانے پر ان سے بات چیت کی۔ افسران نے یہ اطلاع دی۔ لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے کے اختتام سے محض تین دن قبل وزیر داخلہ نے وزرائے اعلیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ کورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاون سب سے پہلے 25 مارچ کو نافذ کیا گیا تھا، جس کا اعلان وزیر اعظم مودی نے 24 مارچ کو کیا تھا۔ اس کے بعد لاک ڈاون تین بار بڑھایا جا چکا ہے۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو سبھی وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور ملک گیر لاک ڈاون کو 31 مئی کے بعد بڑھائے جانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو سبھی وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور ملک گیر لاک ڈاون کو 31 مئی کے بعد بڑھائے جانے پر تبادلہ خیال کیا۔


وزیر داخلہ نے سبھی وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی

وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا، ’وزیر داخلہ نے سبھی وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی اور لاک ڈاون کو 31 مئی کے بعد بڑھائے جانے پر ان سے تبادلہ خیال کیا’۔ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران امت شاہ نے ریاستوں کی تشویش والے علاقوں کے بارے میں ان کی رائے جانی اور یکم جون کے بعد کن علاقوں کو کھولنا چاہتے ہیں، اس بارے میں بھی ان سے رائے لی گئی۔ دلچسپ ہے کہ ابھی تک ہر مرحلے میں لاک ڈاون بڑھانے کے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبھی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات کرکے ان کی رائے جان رہے تھے۔
First published: May 29, 2020 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading