وزیراعظم مودی اور وینکیا نائیڈو نے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر سلام کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو میزائل مین سابق صدر اے پی جے عبدللکلام کے یوم پیدائش پر انہیں یاد کیا اور سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، قومی ترقی کے تئیں ان کی انمٹ شراکت داری کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ آج ملک کے 11 ویں صدر، بھارت رتن، ڈاکٹر کلام کا 89 ویں یوم پیدائش ہے۔
- UNI
- Last Updated: Oct 15, 2020 12:23 PM IST

وزیراعظم مودی نے اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر سلام کیا
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو میزائل مین سابق صدر اے پی جے عبدللکلام کے یوم پیدائش پر انہیں یاد کیا اور سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، قومی ترقی کے تئیں ان کی انمٹ شراکت داری کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ آج ملک کے 11 ویں صدر، بھارت رتن، ڈاکٹر کلام کا 89 ویں یوم پیدائش ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر کلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ٹویٹ کیا ’’ڈاکٹر کلام کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت۔ قومی ترقی کے لئے ان کی انمٹ شراکت کو ہندوستان کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا، خواہ وہ سائنس دان یا ملک کے صدر کی حیثیت سے رہی ہو۔ ان کی زندگی کا سفر لاکھوں لوگوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا‘‘۔
نائب صدر نے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا
جاؤڈیکر نے پیش کیا عبدالکلام کو خراج عقیدت
دوسری جانب اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے جمعرات کو سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی کے ہندوستان کو قابل، بااختیار اور اہل بنانے میں ان کی شراکت داری بے مثال ہے۔ بھارت رتن ڈاکٹر کلام کا آج 89 واں یوم پیدائش ہے۔ وہ ملک کے 11 ویں صدر تھے اور ان کی مدت کار 2002-2007 تک تھی۔ پرکاش جاؤڈیکر نے ٹویٹ میں لکھا ’’سابق صدر ڈاکٹر عبد الکلام جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اکیسویں صدی کے ہندوستان کو قابل، بااختیار اور اہل بنانے میں ان کی شراکت داری بے مثال ہے۔ ان کے نظریات اور قیمتی افکار ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے، وہ نوجوانوں کے لئے باعث ترغیب ہیں‘‘۔