உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پارلیمنٹ میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی کم موجودگی سے وزیر اعظم مودی ناراض، کہا- اپنی عادتیں بدلیں ورنہ ہم تبدیلی کریں گے

    پارلیمنٹ میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی کم موجودگی سے وزیر اعظم مودی ناراض

    پارلیمنٹ میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی کم موجودگی سے وزیر اعظم مودی ناراض

    PM Modi angry over low attendance of BJP MPs in Parliament: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس (Parliament Winter Session) میں کم موجودگی کو لے کر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ (BJP MPs) کو پھٹکار لگائی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں مستقل طور پر موجود رہیں اور اپنے اخلاقیات بدلیں ورنہ ہمیں تبدیلی کرنی ہوگی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس (Parliament Winter Session) میں کم موجودگی کو لے کر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ (BJP MPs) کو پھٹکار لگائی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں مستقل طور پر موجود رہیں اور اپنے اخلاقیات بدلیں ورنہ ہمیں تبدیلی کرنی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے یہ بات منگل کی صبح بی جے پی کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں کہی۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو کئی بار کہا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں مستقل طور پر موجود رہیں۔ یہ کہنا بار بار اچھا نہیں لگتا ہے کیونکہ آپ بچے نہیں ہیں۔ ڈسپلن میں رہیں، وقت سے ایوان پہنچیں۔ وزیر اعظم مودی نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو بدلئے اور ڈسپلن میں رہیں، ورنہ ہمیں تبدیلی کرنے ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی لوک سبھا میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی کم موجودگی کی بات کئی بار کہہ چکے ہیں۔

      بار بار بچوں کی طرح سمجھانا اچھا نہیں لگتا: وزیر اعظم مودی

      وہیں وزیر اعظم مودی نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ ایوان کی کارروائی اور میٹنگوں میں مستقل طور پر شامل رہیں اور عوام کے مفاد میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا نہیں لگتا ہے کہ میں پارٹی اراکین پارلیمنٹ کی ڈسپلن کو لے کر پریشان رہوں اور بچوں کی طرح بار بار آپ کو سمجھاوں۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی کئی مواقع پر اراکین پارلیمنٹ اور وزرا کی کلاس لے چکے ہیں۔ کابینہ توسیع کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے وزرا سے ڈسپلن میں رہنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے سبھی وزرا سے میڈیا میں بے وجہ کی بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ آپ کا کام چمکنا چاہئے نہ کہ چہرہ۔ سبھی وزرا صبح وقت سے اپنے دفتر پہنچیں۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: