உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کا بڑا اعلان : چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری کا فیصلہ

    یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کا بڑا اعلان : چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری کا فیصلہ-(تصویر:نیوز18)۔

    یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کا بڑا اعلان : چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری کا فیصلہ-(تصویر:نیوز18)۔

    تینوں فوجوں کو ایک کمانڈ کے نیچے لانے کی سمت میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے حکومت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے یہ اعلان کیا۔ تینوں افواج کو ایک کمانڈ کے نیچے لانے کے لئے اس فیصلہ کا طویل عرصہ سےانتظار کیا جا رہا تھا۔

    • Share this:

      مودی نے کہا کہ مختلف فوجی ضررتوں کو دیکھتے ہوئے یہ عہدہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے تینوں فوجوں کواعلیٰ سطح اورایک قیادت جہاں جس کے نیچے تینوں فوج مل کر مہمات کو انجام دیں گی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ اس سے تینوں فوجوں میں تال میل بڑھے گی اور وہ کامیابی کے ساتھ دفاعی تیاریوں کو منظم کر سکیں گے۔ وزارت دفاع میں اس سسٹم کو لاگو کرنے کے لئے طویل عرصہ سے غوروخوض چل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افواج کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
      First published: