உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کا نوجوان’آؤٹ آف دی باکس‘ جاکر سوچ رہا ہے،اختراعی تحقیق کو ایک پیشے کے طور پر قبولیت مل رہی ہے: PMمودی

    ملک کا نوجوان’آؤٹ آف دی باکس‘ جاکر سوچ رہا ہے،اختراعی تحقیق کو ایک پیشے کے طور پر قبولیت مل رہی ہے: PMمودی

    ملک کا نوجوان’آؤٹ آف دی باکس‘ جاکر سوچ رہا ہے،اختراعی تحقیق کو ایک پیشے کے طور پر قبولیت مل رہی ہے: PMمودی

    Smart India Hackathon 2022: آزادی کے امرت مہوتسو کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس سے جوڑتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ 25 سال کا امرت دور ان سبھی کے لئے ’ناقابل یقین امکانات‘ لے کر آیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Bihar | Kanpur | Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Smart India Hackathon 2022:وزیراعظم مودی نے کہا کہ ملک میں ہنر کا انقلاب جاری ہے۔ ریسرچ اینڈ انوویشن (Research and innovation) سے ملک میں کام کرنے کے طریقے سے زندگی جینے کے طریقے میں تبدیلی آنا چاہیے۔ انوویشن سے ملک میں جو تبدیلیاں ہورہی ہیں، اس کا اثر بھی نظر آرہا ہے۔ انوویشن اور ریسرچ م یں سماج کو بدلنے کی طاقت ہے، ایسے تبدیلیوں والے ذرائع کی حمایت کرنا ہوگا۔

      اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2022 (Smart India Hackathon) کے گرینڈ فائنل سے وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جدت طرازی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہمیں دو چیزوں سماجی اور ادارہ جاتی مدد پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ روایتی کیریئر کے اختیارات کے علاوہ، نئے شعبوں میں بھی ہاتھ آزما رہے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ معاشرے میں اختراع کی قبولیت بڑھی ہے اور بڑھتی رہے گی۔ ہمارا فرض ہے کہ ہمیں نئے خیالات اور اصل سوچ کو قبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی طرف سے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی میں جدت کے کلچر کی مضبوط بنیاد رکھنے کا روڈ میپ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Hyderabad News: اسد الدین اویسی کی اپیل، جمعہ کے دن پرامن طریقہ سے ادا کریں نماز

      یہ بھی پڑھیں:
      Sonali Phogat Death: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف، سونالی کے جسم پر ملے چوٹ کے کئی نشان

      ’امرت کال‘ میں نوجوانوں کی کامیابی ہی ہندوستان کا مستقبل طئے کرے گی

      آزادی کے امرت مہوتسو کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس سے جوڑتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ 25 سال کا امرت دور ان سبھی کے لئے ’ناقابل یقین امکانات‘ لے کر آیا ہے۔ یہ امرت کال، متعدد امکانات کو سیدھے طور پر نوجوانوں کے کرئیر گروتھ سے جڑا ہے۔ اس 25 سال میں نوجوانوں-طلبہ کی کامیابی ہی ہندوستان کے مستقبل کو طئے کرنے جارہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: