உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آٹھ سالوں میں کچھ ایسا نہیں کیا، جس سے ملک کے عوام کو سر جھکانا پڑے: PM مودی

    آٹھ سالوں میں کچھ ایسا نہیں کیا، جس سے ملک کے عوام کو سر جھکانا پڑے: PM مودی

    آٹھ سالوں میں کچھ ایسا نہیں کیا، جس سے ملک کے عوام کو سر جھکانا پڑے: PM مودی

    PM Modi in Gujarat : وزیر اعظم مودی نے استپال کے افتتاح کے بعد پاٹیدار سماج کی ریلی سے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے ۔

    • Share this:
      راجکوٹ : وزیرا عظم نریندر مودی ہفتہ کو گجرات دورے پر پہنچے ۔ انہوں نے راجکوٹ کے اٹکوٹ میں نو تعمیر شدہ ماتوشری کے ڈی پی ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کا افتتاح کیا ۔ یہ اسپتال 40 کروڑ کی لاگت سے بنا ہے ۔ ایئرپورٹ پر گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی گجرات میں ہیں ۔ وہ جام نگر میں ایک پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ پٹیل سیوا سماج کی جانب سے اس ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کو بنوایا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بالی ووڈ سے لے کر ٹالی ووڈ تک،وہ مشہور شخصیات جنہوں نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات


      وزیر اعظم مودی نے استپال کے افتتاح کے بعد پاٹیدار سماج کی ریلی سے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم مودی نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے ہی سنسکار ہیں ، باپو اور سردار پٹیل کی اس مقدس سرزمین کے سنسکار ہیں کہ آٹھ سالوں میں غلطی سے بھی ایسا کچھ نہیں کیا ہے ، جس کی وجہ سے آپ کو یا ملک کے کسی شہری کو اپنا سر جھکانا پڑے ۔ آج جب گجرات کی سر زمین پر آیا ہوں تو سر جھکا کر گجرات کے سبھی شہریوں کو سلام کرنا چاہتا ہوں ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: مودی حکومت کی پالیسیوں سے گھوٹالہ بازوں اور اقتصادی مجرموں میں خوف


      انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے جو سنسکار اور تعلیم دی ، سماج کے لئے جینے کی باتیں سکھائی، اس کی بدولت میں نے مادروطن کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے سرکار ملک کی خدمت کے آٹھ سال پورے کررہی ہے ۔ ان سالوں میں ہم نے غریب کی خدمت ، حکمرانی اور غریب کی بہبود کو اولین ترجیح دی۔

      انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے منتر پر چلتے ہوئے ہم نے ملک کو ترقی کی نئی رفتار دی ہے ۔ ہماری ماوں بہنوں کو جن دھن بینک کھاتے میں سیدھے پیسہ جمع کئے ۔ کسانوں اور مزدوروں کے بینک کھاتوں میں پیسہ جمع کیا ۔ ہم نے مفت گیس سلینڈروں کا بھی بندوبست کیا تاکہ غریب کی رسوئی چلتی رہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: