ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election 2020: وزیر اعظم مودی کا آرجے ڈی - کانگریس پر حملہ، کہا- کچھ لوگوں کو الیکشن میں نظر آتے ہیں غریب

سمستی پور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، کورونا وبا کے درمیان اتنی بڑی تعداد میں یہاں لوگوں کا موجود ہونا یہ بتا رہا ہے کہ 10 نومبر کو نتائج کیا ہونے والے ہیں۔

  • Share this:
Bihar Election 2020: وزیر اعظم مودی کا آرجے ڈی - کانگریس پر حملہ، کہا- کچھ لوگوں کو الیکشن میں نظر آتے ہیں غریب
وزیر اعظم مودی کا آرجے ڈی - کانگریس پر حملہ، کہا- کچھ لوگوں کو الیکشن میں نظر آتے ہیں غریب

پٹنہ: وزیر اعظم نریندرمودی (PM Narendra Modi) اتوار کو بہار اسمبلی انتخابات 2020 (Bihar Assembly election) کے دوسرے مرحلے سے پہلے سمستی پور (Samastipur) میں عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر کنبہ پروری کو لے کر بڑا حملہ بولا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، کورونا وبا کے درمیان اتنی تعداد میں یہاں لوگوں کا ہونا یہ بتا رہا ہے کہ 10 نومبر کا نتیجہ کیا ہونے والا ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا کی بندشوں کے درمیان بھی اتنی بڑی تعداد میں آنا، یہ آپ کا جوش اور ولولہ واضح طور پر بتا رہا ہے کہ نتیجے کیا ہونے والے ہیں۔ یہاں ہر کونے میں جیت کا یقین ہے، امنگ ہے، جوش ہے اور بہار کے روشن مستقبل کا عزم میں دیکھ رہا ہوں۔ آج اگر ہر تشخیص، ہر سروے این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ کر رہا ہے تو اس کے پیچھے ٹھوس اور مضبوط وجہ ہے۔ آج این ڈی اے کی پھر سے حکومت ہماری مائیں اور بہنیں بنا رہی ہیں، جن کو ہماری حکومت، نتیش حکومت نے سہولیات اور مواقع سے جوڑا ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ ذریعہ معاش والی دیدیاں جو آج خود انحصار فیملی اور آتم نربھر بہار کی ترغیب بن رہی ہں، وہ این ڈی اے کو طاقت دے رہی ہیں۔ گھر- گھر، اسکول - اسکول بنے بیت الخلا نے جن بہنوں - بیٹیوں کو عزت دی، اندھیرے کے انتظار سے آزادی دی، وہ این ڈی اے کی حکومت بنا رہی ہیں، جن بہنوں کو پینے کےپانے کے جدوجہد سے نجات ملی وہ این ڈی اے کے حق میں ووٹ ڈال رہی ہیں۔ پوری زندگی دھوئیں میں الجھتی ان بہنوں کا ووٹ این ڈی اے کے لئے ہے، جن کے گھر میں اجولا کا سلینڈر پہنچا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 01, 2020 03:12 PM IST