உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایز آف بزنس اور ایز آف لیونگ جتنا ہی ضروری ایز آف جسٹس: PM مودی

    ایز آف بزنس اور ایز آف لیونگ جتنا ہی ضروری ایز آف جسٹس: PM مودی (ANI)

    ایز آف بزنس اور ایز آف لیونگ جتنا ہی ضروری ایز آف جسٹس: PM مودی (ANI)

    1st All India District Legal Service Authorities meet : وزیراعظم مودی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لئے انصاف کے نظام تک رسائی جتنی ضروری ہے، انصاف کی فراہمی کا نظام بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | New Delhi | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں پہلی آل انڈیا ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹیز میٹنگ  کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر کہا کہ یہ وقت ہماری آزادی کے 'امرت کال' کا وقت ہے۔ یہ وقت ان قراردادوں کا وقت ہے، جو اگلے 25 سالوں میں ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ملک کے اس امرت یاترا میں کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں آسانی کی طرح ہی انصاف کی آسانی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 24 گھنٹے میں کورونا کے 20408 نئے کیسیز، 54 اموات


      وزیراعظم مودی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لئے انصاف کے نظام تک رسائی جتنی ضروری ہے، انصاف کی فراہمی کا نظام بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس میں ایک اہم کردار عدالتی ڈھانچہ کا بھی ہوتا ہے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک کے عدالتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے تیز رفتاری سے کام کیا گیا ہے۔


      یہ بھی پڑھئے: بارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر، ایک دہشت گرد ہلاک


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ای کورٹس مشن کے تحت ملک میں ورچوئل کورٹس شروع کی جا رہی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جیسے جرائم کے لئے 24 گھنٹے چلنے والی کورٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ لوگوں کی سہولت کے لئے عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ انفراسٹرکچر کو بھی وسعت دی جارہی ہے ۔

      اس موقع پر مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ پہلی مرتبہ آل انڈیا ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی میٹنگ دہلی میں ہو رہی ہے۔ ملک میں ہر شخص کی انصاف تک رسائی آج بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ کرن رجیجو نے کہا کہ نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی نے اہل قیدیوں کی شناخت اور انڈر ٹرائل ریویو کمیٹی کو مناسب مقدمات میں رہائی کی سفارش کرنے کیلئے 16 جولائی سے ایک مہم ریلیز UTRC@75 شروع کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: