اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پانی اوربجلی بچانے کاعوام کریں عزم :وجے دشمی پروزیراعظم نریندرمودی کا خطاب

    پانی اوربجلی بچانے کاعوام کریں عزم :وجے دشمی پروزیراعظم نریندرمودی کا خطاب۔(فوٹو:نیوز18)۔

    پانی اوربجلی بچانے کاعوام کریں عزم :وجے دشمی پروزیراعظم نریندرمودی کا خطاب۔(فوٹو:نیوز18)۔

    وزیراعظم نریندرمودی نے تہوارکوہندوستانی سماج اور تہذیب کی علامت قراردیتے ہوئے اہل وطن سے ملک کی بہتری کے لئے کام کرنے کا عہد کرنے کی منگل کو اپیل کی۔

    • Share this:
      وزیراعظم نریندرمودی نے تہوارکوہندوستانی سماج اور تہذیب کی علامت قراردیتے ہوئے اہل وطن سے ملک کی بہتری کے لئے کام کرنے کا عہد کرنے کی منگل کو اپیل کی۔ پی ایم مودی نے راجدھانی کے دوارکا میں دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے میدان پر وجے دشمی کے موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس سے پہلے انہوں نے رام لیلا دیکھی اور رام لکشمن کا کردارادا کرنے والے اداکاروں کاخیرمقدم کیااورٹیکا لگایا۔ انہوں نے بعد میں تیر چلاکر 107فٹ اونچے راون، میگھناتھ اور کمبھ کرن کے پتلوں کا دہن بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ تہوارہماری ثقافت اورزندگی کی روح ہیں۔تہوار ہمیں جوڑتے بھی ہیں۔ تہوار ہم سبھی میں امنگ بھرتے ہیں۔ جوش و خروش بھی بھرتے ہیں اور ہمارے خوابوں کو سجنے کی قوت بھی دیتے ہیں۔

      پی ایم مودی نے کہاکہ ہندوستان تہواروں کی زمین ہے۔ شاید ہی 365دن میں کوئی ایک دن ایسا ہوگا جب ہندوستان کے کسی نہ کسی کونے میں تہوار نہ منایا جاتا ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں برس کی ثقافتی روایت کی وجہ سے ہمارے ملک میں تہواروں نے بھی ثقافتی تعلیم اوراجتماعی زندگی کو ایک مسلسل تربیت دینے کا کام کیا ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ تہوار کی وجہ سے ہمیں’کلب کلچر‘ میں جانا نہیں پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان طاقت کی سادھنا کا ملک ہے۔ گزشتہ نو دن ہم نے ماں کی پوجا کی۔ ہم کنیاوں کی پوجا کرتے ہیں اور دیوالی میں بھی بیٹیوں کوپوجیں۔

      وزیراعظم نریندرمودی نے اجتماعیت کی طاقت کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے بھگوان رام اورکرشن سے ترغیب لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج وجے دشمی بھی ہے اوریوم ایئرفورس بھی ہے ہندوستان آج ہماری فضائیہ پر فخر کرتا ہے۔وزیراعظم نے بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کا ذکر کرتے ہوئے اس موقع پراہل وطن سے اپیل کی کہ ہم سبھی کو پانی بچانے، بجلی بچانے اور کھانے کی اشیا برباد نہ کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔ اس سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔
      First published: