உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غذائی اجناس کی برآمد پر پابندیوں سے ملے چھوٹ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کی گئی سفارش، پی ایم مودی بھی بائیڈن سے کرچکے ہیں یہ اپیل

    ۔ہندوستان نے افغانستان کو بھیجا تھا ضروری سامان۔ ۔ تصویر: Farid Mamundzay۔

    ۔ہندوستان نے افغانستان کو بھیجا تھا ضروری سامان۔ ۔ تصویر: Farid Mamundzay۔

    پی ایم مودی (PM Modi) کے مطابق، انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا تھا کہ اگر ڈبلیو ٹی او کی جانب سے برآمدی قوانین میں نرمی کی جاتی ہے، تو ہندوستان مہنگائی سے دوچار ممالک کو اناج فراہم کر سکتا ہے۔

    • Share this:
      نیویارک/نئی دہلی: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اگر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن برآمدات کے قوانین میں نرمی کر دے تو یوکرین جنگ سے گہرے ہوئے خوراک کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔ اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی بات چیت کی ہے کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم کے حوالے سے قوانین میں نرمی کی جائے تو ہندوستان کو غذائی اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نجات مل جائے گی۔

      اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ورلڈ فوڈ پروگرام (World Food Programme, WFP) نے خوراک کی خریداری کے لیے ڈبلیو ٹی او سے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے عالمی خوراک پروگرام کی جانب سے خوراک کی خریداری کے لیے خوراک کی برآمد پر پابندیوں کو کم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ یہ سفارش ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب رواں سال جون میں ڈبلیو ٹی او کی وزارتی کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کا بل، پارلیمانی کمیٹی کو اب تک مل چکے ہیں 95,000 ای میل


      یہ کانفرنس ڈبلیو ٹی او کے ارکان کو خوراک کی درآمدات میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال اور باضابطہ طور پر اپنانے کا موقع فراہم کرے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ یوکرین میں جاری لڑائی کی وجہ سے ہر کوئی اپنے کھانے پینے کے ذخیرے کی حفاظت اور اسے مضبوط بنا رہا ہے۔ ایسے میں خوراک کا بحران جیسا ایک نیا مسئلہ دنیا کے سامنے کھڑا ہو رہا ہے۔ یہی نہیں جنگ کے اثر سے کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کے Ticketپرسرچارج نہیں،اضافی کرایہ کے اندیشوں کو کیاگیامسترد

      وزیر اعظم نریندر مودی(Prime Minister Narendra Modi) نے گزشتہ بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے احمد آباد کے قریب اڈالج میں شری اناپورنا دھام ٹرسٹ(Shri Annapurnadham Trust) کے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا تھا۔ پی ایم مودی (PM Modi) کے مطابق، انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا تھا کہ اگر ڈبلیو ٹی او کی جانب سے برآمدی قوانین میں نرمی کی جاتی ہے، تو ہندوستان مہنگائی سے دوچار ممالک کو اناج فراہم کر سکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: