ون نیشن ون الیکشن کامعاملہ : کل جماعتی اجلاس آج ، وزیر اعظم مودی نے طلب کی میٹنگ

ون نیشن ون الیکشن یعنی ایک ملک ایک انتخاب پرآج کل جماعتی میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی نے طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں عام چناؤ اور اسمبلیوں کے چناؤ ایک ساتھ کرانے سمیت مختلف مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔

Jun 19, 2019 11:31 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 11:32 AM IST
ون نیشن ون الیکشن کامعاملہ : کل جماعتی اجلاس آج ، وزیر اعظم مودی نے طلب کی میٹنگ

ون نیشن ون الیکشن یعنی ایک ملک ایک انتخاب پرآج کل جماعتی میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی نے طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں عام چناؤ اور اسمبلیوں کے چناؤ ایک ساتھ کرانے سمیت مختلف مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔ مختلف سیاسی جماعتیں اس تجویز کی مخالفت کررہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں ٹی ایم سی اورٹی ڈی پی شرکت نہیں کررہی ہیں جبکہ کانگریس کا موقف واضح نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی آج میٹنگ بلائی ہے۔ پارلیمنٹ کے لائبریری کی عمارت میں بلائی گئی یہ میٹنگ شام3 بجے سے ہو گی جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مختلف جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں دیگر مسائل کے ساتھ ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کی اختتامی تقریب کے بارے میں غوروخوص کئے جانے کی توقع ہے۔

Loading...

اس دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی بات کہی ہے۔ بنرجی نے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اس میٹنگ میں شرکت نہیں کر پائیں گی کیونکہ ’ایک ملک ایک انتخابات‘ کا مسئلہ بہت سنگین اور حساس ہے اور اتنے کم وقت میں سبھی جماعتوں کی میٹنگ بلا کر اس مسئلہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا کام کاج آسانی سے چلانے کے لئے اتوار کو کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی تھی جس کی صدارت وزیر اعظم نے کی تھی۔ مسٹر مودی نے پیر کو پارلیمنٹ سیشن شروع ہونے سے پہلے میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جمہوریت میں فعال اپوزیشن کا کردار اہم ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو ایوان میں اپنی رکن کے نمبر کی فکر نہیں کرنی چاہئے۔ حکومت اپوزیشن کی باتوں اور اس کے جذبات کا احترام کرتی ہے۔

Loading...