ترکی کومہنگی پڑسکتی ہے پاکستان کی دوستی: پی ایم مودی نے کیا یہ اہم فیصلہ

پی ایم مودی نے27-28 اکتوبرکوایک بڑی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جا رہے ہیں اور انہیں وہاں سے ترکی جانا تھا

Oct 20, 2019 10:17 AM IST | Updated on: Oct 20, 2019 10:17 AM IST
ترکی کومہنگی پڑسکتی ہے پاکستان کی دوستی: پی ایم مودی نے کیا یہ اہم فیصلہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی فائل فوٹو ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی حمایت کیے جانے پرہندوستان نے سخت ردعمل کا اظہارکیاہے۔ بتایاجارہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی مجوزہ ترکی دورہ منسوخ کیاہے۔

پی ایم مودی نے27-28 اکتوبرکوایک بڑی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جا رہے ہیں اور انہیں وہاں سے ترکی جانا تھا لیکن اب اب مانا جارہا ہے کہ پی ایم مودی ترکی کا دورہ نہیں کرینگے۔ترکی اور ہندوستان کے تعلقات میں کبھی بھی بہت گرمی نہیں آئی ہے ، لیکن اس دورے کی منسوخی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید ابترہوسکتے ہیں۔

Loading...

وزارت خارجہ نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی

مودی کے انقرہ کے دورے پر ایک اصولی معاہدہ ہوا تھا اوراس میں دیگر امو کے درمیان تجارتی اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہونی تھی۔وزارت خارجہ نے اس دورے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔ ایک ذرائع نے بتایا ، 'یہ رورے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لہذا، اس کی منسوخی جیسا کچھ نہیں ہے

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com