உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوکرین بحران پر وزیر اعظم مودی نے کی تیسری اہم میٹنگ، کہا- ہندوستانیوں کی واپسی حکومت کی اولین ترجیح

    یوکرین بحران پر وزیر اعظم مودی نے کی تیسری اہم میٹنگ

    یوکرین بحران پر وزیر اعظم مودی نے کی تیسری اہم میٹنگ

    یوکرین بحران (Ukraine Crisis) پر وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے پیر کی شام کو ایک اور ہائی لیول میٹنگ (High Level Meeting) کی۔ اس میٹنگ میں جنگ سے متاثرہ علاقوں سے ہندوستانی شہریوں (Indian Citizen) کی محفوظ واپسی پر زور دیا گیا۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر تجارت پیوش گوئل، ہردیپ پوری، جیوترادتیہ سندھیا، کرن رجّو، ​​وی کے سنگھ کے علاوہ کئی اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: یوکرین بحران (Ukraine Crisis) پر وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے پیر کی شام کو ایک اور ہائی لیول میٹنگ (High Level Meeting) کی۔ اس میٹنگ میں جنگ سے متاثرہ علاقوں سے ہندوستانی شہریوں (Indian Citizen) کی محفوظ واپسی پر زور دیا گیا۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر تجارت پیوش گوئل، ہردیپ پوری، جیوترادتیہ سندھیا، کرن رجّو، ​​وی کے سنگھ کے علاوہ کئی اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

      اس میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی وہاں سے انخلا حکومت کی اولین ترجیح بتائی۔ اس سے قبل یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ ہندوستان یوکرین حکومت کی اپیل پر کیو کو میڈیکل اور راحتی اشیا بھیجے گا اور اس سمت میں انسانی حقوق پر کام کیا جا رہا ہے۔

      اس سے قبل اتوار کی شام کو ہوئی میٹنگ میں وزیر اعظم نے چار مرکزی وزرا کو یوکرین کے پڑوسی ممالک میں پہنچ کر ہندوستانیوں کی محفوظ اور ہموار انخلاء کے عمل کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی۔ اس کے تحت وی کے سنگھ پولینڈ میں، کرن رجّو سلو واکیہ میں، ہردیپ پوری ہنگری میں جب کہ جیوتی رادتیہ سندھیا رومانیہ اور مولدووا میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطہ کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: