گرمی کو لے کر الرٹ ہوئی سرکار، وزیراعظم مودی نے کی ہائی لیول میٹنگ، خاص تیاریوں کی دی ہدایت

گرمی کو لے کر الرٹ ہوئی سرکار، وزیراعظم مودی نے کی ہائی لیول میٹنگ، خاص تیاریوں کی دی ہدایت ۔ تصویر : ANI

گرمی کو لے کر الرٹ ہوئی سرکار، وزیراعظم مودی نے کی ہائی لیول میٹنگ، خاص تیاریوں کی دی ہدایت ۔ تصویر : ANI

High level Meet Over Hot Weather : پی ایم او کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لئے الگ الگ بیداری مواد تیار کرنے کیلئے کہا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے آئی ایم ڈی کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ موسم کی پیشین گوئی اس طرح تیار کرے کہ اس کی تشریح اور تشہیر آسان ہو۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : اس سال شدید گرمی پڑنے کے امکان کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے گرم موسم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پیر کی شام کو اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے مانسون کی پیشین گوئیوں، ربیع کی فصلوں پر اثر، طبی بنیادی ڈھانچہ کی تیاری اور گرمی اور دیگر انتظامات سے وابستہ آفات کی تیاریوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔

    پی ایم او کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لئے الگ الگ بیداری مواد تیار کرنے کیلئے کہا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے آئی ایم ڈی کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ موسم کی پیشین گوئی اس طرح تیار کرے کہ اس کی تشریح اور تشہیر آسان ہو۔ وزیر اعظم نے سبھی اسپتالوں کے تفصیلی فائر آڈٹ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ایف سی آئی سے کہا کہ وہ موسمی حالات میں غذائی اجناس کے زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کو یقینی بنانے کے لئے تیار رہے۔

    پی ایم او کے مطابق اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو شدید گرمی کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے کے لئے خصوصی لیکچر کا انعقاد کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موسم کے لئے کیا کریں اور نہ کریں کو قابل رسائی فارمیٹ میں تیار کیا جانا چاہئے اور تشہیر کے مختلف ذرائع جیسے جِنگلز، فلم، پمفلبٹ وغیرہ بھی تیار کرکے جاری کئے جانے چاہئیں ۔

    وزیر اعظم نے آئی ایم ڈی سے کہا کہ وہ روزانہ موسم کی پیشن گوئی اس انداز میں جاری کرے جس کی آسانی سے تشریح اور تشہیر کی جاسکے ۔ انہوں نے موسم کی پیشین گوئی کے لئے نیوز چینلز، ایف ایم ریڈیو وغیرہ کو شامل کرنے پر بھی زور دیا ۔ تاکہ شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں سہولت ہو۔

    یہ بھی پڑھئے: شاہنواز حسین کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت، آبروریزی معاملہ میں FIR درج کرنے کا حکم رد


    یہ بھی پڑھئے: تریپورہ : پھر وزیراعلی بنیں گے مانک ساہا، 8 مارچ کو لیں گے حلف، میٹنگ میں فیصلہ



    پی ایم او نے کہا کہ وزیراعظم نے سبھی اسپتالوں میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات کے تفصیلی آڈٹ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے سبھی اسپتالوں میں ماک فائر ڈرلز کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: