உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دروپدی مرمو ہوں گی ملک کی 15ویں صدر، PM Modi بولے۔ ہندوستان نے رقم کی تاریخ، قبائلی بیٹی بنی ہماری صدر

     صدارتی الیکشن میں جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد  دی ہے۔ پی ایم مودی نے دروپدی مرمو کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دروپدی مرمو Draupadi Murmu ملک کی 15ویں صدر ہوں گی۔ صدارتی الیکشن میں جیت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد  دی ہے۔ پی ایم مودی نے دروپدی مرمو کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ اس دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔

      پی ایم مودی نے بھی ٹوئٹ کرکے دروپدی مرمو کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے تاریخ رقم کی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب 1.25 بلین ہندوستانی آزادی کا امرت کا تہوار منا رہے ہیں، ہندوستان کی بیٹی، جو مشرقی ہندوستان کے ایک دور دراز حصے میں پیدا ہونے والی قبائلی برادری سے آتی ہے، ہماری صدر منتخب ہوئی ہے۔

      پی ایم مودی نے کہا، دروپدی مرمو جی کی زندگی، ان کی ابتدائی جدوجہد، ان کی بھرپور خدمات اور ان کی مثالی کامیابی ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہے۔ وہ ہمارے شہریوں بالخصوص غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھری ہیں۔

      Droupadi Murmu دروپدی مرمو نے جیت لیا صدارتی الیکشن، یشونت سنہا نے پیش کی مبارکباد

      اسرائیلی یہودی صحافی پہنچ گیا مکہ مکرمہ، سعودی عرب سے تعلقات پر بھی بولا اور۔۔۔

      پی ایم مودی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی لائن کے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے دروپدی مرمو کی امیدواری کی حمایت کی ہے۔ ان کی ریکارڈ جیت ہماری جمہوریت کے لیے اچھا اشارہ ہے۔ بتا دیں کہ این ڈی اے نے صدارتی انتخاب میں دروپدی مرمو کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ اسی وقت سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اپوزیشن کی طرف سے امیدوار تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: