اپنا ضلع منتخب کریں۔

    PM Modi Road Show: وزیراعظم مودی نے دہلی میں روڈ شو کیا، لوگوں نے کی پھولوں کی بارش

    PM Modi Road Show: وزیراعظم مودی نے دہلی میں روڈ شو کیا، لوگوں نے کی پھولوں کی بارش

    PM Modi Road Show: وزیراعظم مودی نے دہلی میں روڈ شو کیا، لوگوں نے کی پھولوں کی بارش

    PM Narendra Modi Road Show: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سنسد مارگ پر واقع پٹیل چوک سے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے کنونشن سینٹر تک روڈ شو کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سنسد مارگ پر واقع پٹیل چوک سے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے کنونشن سینٹر تک روڈ شو کیا۔ بعد میں بی جے پی کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ این ڈی ایم سی کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریباً ایک کلومیٹر کے اس روڈ شو کے دوران سڑک کے دونوں طرف بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان موجود تھے۔ سڑک پر مختلف مقامات پر بی جے پی کے جھنڈے، پوسٹر اور بینر لگائے گئے تھے ۔ کئی مقامات پر وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر نڈا کے کٹ آؤٹ بھی لگائے گئے تھے۔ روڈ شو کو لے کر معقول انتظامات کئے گئے تھے۔

      پٹیل چوک سے بی جے پی کے ایگزیکٹو آفس تک جشن کا ماحول تھا۔ سڑک کے دونوں طرف الگ الگ اسٹیج بنے ہوئے تھے، جن پر فنکار ہندوستانی ثقافت کی جھلک دکھاتے ہوئے رقص اور ثقافتی پروگرام پیش کر رہے تھے۔ بعض مقامات پر وزیراعظم کا استقبال ڈھول اور نگاڑوں کے ساتھ کیا گیا۔ لوگوں نے پھول بھی برسائے۔

      وزیراعظم مودی نے بھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال کیا۔ اس سے پہلے اتراکھنڈ سے آئے بی جے پی کارکنوں اور فنکاروں نے وزیراعظم مودی کے روڈ شو سے پہلے ریاست کی ثقافتی جھلک پیش کی۔ پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول بی جے پی صدر جے پی نڈا نے روڈ شو کے بعد ایگزیکٹیو مقام پر پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

      مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی بی جے پی کے روڈ شو کے لئے دہلی کے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر پہنچے تھے ۔ وہیں روڈ شو میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت کے پیش نظر نئی دہلی ٹریفک پولیس نے پارلیمنٹ اسٹریٹ کے آس پاس کی کچھ سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: ’حکومت نے متوسط ​​طبقے کی جیب میں پیسہ نہیں ڈالا، بلکہ انھیں میٹرو و اسمارٹ سٹیز دیے‘


      یہ بھی پڑھئے: ججوں کی تقرری کیلئے ایس سی کالجیم میں حکومت کی نمائندگی کامطالبہ، وزیرقانون نے CJI کو.....



      نیز لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ روڈ شو کے دوران نئی دہلی کے آس پاس آنے سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: